اسگند ناگوری صدیوں سے برصغیر میں روایتی طبوں (ویدک اور طب یونانی) میں استعمال ہو رہی ہے۔ یہ بچوں سے لیکر بوڑھوں تک ، عورتوں اور مردوں دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔یہ مضر اثرات سے پاک ایسی بوٹی جس کے افعال و اثرات صدیوں سے ثابت ہیں۔ جدید تحقیقات سے اس کے نئے خواص بھی دریافت ہوئے ہیں۔ یہ بوٹی اپنے افعال و اثرات میں جنسنگ کے ہم پلہ ہے۔
اسگند ناگوری کے مختلف زبانوں میں نام
اردو: اسگند
پنجابی: آکسن، بوگنی بوٹی
سندھی: بھڈ گند
ہندی: اسگند
سنسکرت: اشوگندھا
عربی: عبعب منوم
فارسی: کاکج ہندی
انگریزی: Winter Cherry
اسگند ناگوری بنیادی طور پر یہ خودرو پودا ہے۔ اس کا پودا تقریبا ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوتا ہے ۔شاخیں باریک ہوتی ہیں اورپتے ، بیضوی ، موٹے اور ان کی رگیں شفاف ہوتی ہیں۔ 5 سے 10 سنٹی میٹر لمبے، 2.5 سے 5 سینٹی میٹر چوڑے اور پھول سبزی مائل یا ہلکے زرد رنگ کے اورگھنٹی کی شکل کے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل چھوٹا اور نارنجی سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔اسے پنیر کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ طب میں عام طور پراس کی جڑیں بطور دوا استعمال ہوتی ہیں اور یہی جڑیں اسگندکے نام سے بازار میں دستیاب ہوتی ہیں۔
باغوں، کھیتوں، جنگلوں اور سڑکوں کے کنارے اور خالی جگہوں میں خودرو پیدا ہوتا ہے۔ یہ برصغیر کے خشک اور معتدل علاقوں میں عام پایا جاتا ہے۔ پاکستان اور مغربی ہند کے تمام علاقوں میں عام ملتا ہے لیکن آسام اور بنگال میں نہیں پایا جاتا۔ بہت سے علاقوں مثلا پنجاب، سندھ، راجھستان، کیرالہ اور گجرات میں اسے کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ اورعمدہ اسگند ناگور میں پیدا ہوتی ہے۔ ناگور کی اسگند طبی طور پرمعیاری بھی سمجھی جاتی ہے اور اسگند ناگوری کے نام سے معروف ہے۔
رنگ: جڑ بھوری
ذائقہ: قدرے تلخ
مزاج: گرم خشک درجہ سوم
مصلح: گوند کتیرا
بدل: بہمن سفید
مقدار خوراک: 1 سے 6 ماشہ
مشہور مرکبات: حب اسگند، معجون مقوی رحم ،سفوف جریان خاص
اسگند کے فوائد
اسگند کے استعمال سے خون کے سرخ اور سفید ذرات کی پیدائش بڑھ جاتی ہے اس لئے اسگند خون کی کمی (انیمیا) کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔جسمانی کمزوری اس کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے اور عام صحت بہتر ہو جاتی ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کی یہ حیثیت اور اہمیت بالکل ایسے ہی ہے جیسے چین میں جنسنگ کی ہے۔
ویدک میں اسے رسائن(ایسی دوا جو بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرکے جوانی کی طرف لوٹائے) کہا جاتا ہے اس لئے اعادہ شباب کے لئے استعمال ہونے والی ادویات میں اسے ممتاز حیثیت اور خاص اہمیت حاصل ہے ۔اس کو باقاعدہ استعمال کرنے والے مندرجہ ذیل فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
بڑھاپے کی علامات دیر سے شروع ہوتی ہیں ۔.اس کے استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے تھکاوٹ کا خاتمہ ہوتا ہے ۔خون اور دوسرے اہم سیالات بد ن کی پیدائش بڑھ جاتی ہے۔قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ قوت باہ میں اضافہ ہوتاہے ۔مادہ منویہ کی پیدائش اور سپرم کی تعداد اور صحت میں اضافہ ہوتاہے۔عورتوں اور مردوں میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں بہتری آتی ہے ۔حاملہ خواتین کی صحت بہترہوتی ہے ۔اداسی ، خوف ، تشویش ، ڈیپریشن ، ٹینشن، جو بڑھاپا آنے کا اہم سبب ہیں ، کا خاتمہ ہوتا ہے۔نظام ہضم کی اصلاح ہوتی ہے۔ جگر کا فعل درست ہوتا ہے۔
کھایا پیا جزو بدن بنتا ہے ۔بالوں کی سیاہی واپس آنا شروع ہوجاتی ہے۔ ہڈیاں اور عضلات قوت پکڑتے ہیں۔ہلتے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔لاغری (دبلاپن) دور ہوکر وزن بڑھتا ہے۔جھریو ں کا خاتمہ ہوتا ہے۔اعصاب کو تقویت ملتی ہے۔یاداشت بہتر ہو جاتی ہے ۔دماغی کام کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔ غرض کہ ڈھلتا شباب واپس لوٹ آتا ہے ۔
استعمال کریں۔
اسگند ناگوری کا مفرد استعمال قوت باہ کیلئے
اسگند ناگوری 8 ماشہ لیں، آدھ کلو دودھ میں خوب ابالیں جب دودھ ڈیڑھ پاؤ رہ جائے مصری ملا کر پی لیں۔ شوگر کے مریض مصری کے بغیر پئیں ۔دنوں میں چہرہ سرخ کردیتا ہے، عام صحت بہتر ہوجاتی ہے اور قوت باہ اس قدر کہ طبیعت پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ صبح کے وقت پئیں اور ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں۔
اسگند ناگوری سے ڈپریشن کا علاج:
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اسگند ناگوری کا استعمال ڈپریشن اور انزائیٹی میں بہت مفید ہے۔
ڈپریشن کے لئے
اسگند ناگوری30 گرام
جنسنگ کورین30 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: اسگند ناگوری اور جنسنگ دونوں جڑی بوٹیوں کا سفوف بنائیں اور 500ملی گرام کے کیپسول بھر لیں دو کیپسول صبح و شام استعمال کریں۔یہ ڈپریشن کا بہترین علاج ہے۔
اسگند کا بہترین نسخہ:
اسگند کا یہ نسخہ بہترین رزلٹ دینے والا نسخہ ہے کم اجزاء اور بنانے میں بھی بہت آسان ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے بے پناہ قوت شہوانی پیدا ہوتی ہےاگر جماع سے پرہیز کیا جائے تو چہرے کی جھریاں اور بال سفید ہونا دور ہو جاتے ہیں۔ جوانوں کو قبل ازوقت بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔
اسگندکا بہترین نسخہ
اسگند ناگوری50 گرام
بیخ بدھارا50 گرام
ستاور50 گرام
مصری150 گرام
ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: تمام اجزاء کو علیحدہ علیحدہ کوٹ لیں اور بعد میں مصری شامل کر کے شیشی میں محفوظ کر لیں۔ بڑوں کے لئے مقدار خوراک 6 گرام اور بچوں کے لئے 1 سے 3 گرام دودھ کے ساتھ رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد استعمال کرائیں۔۔
نوٹ: کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج، طبیب سے ضرور مشورہ کر لیں۔