صحت

آنکھوں کی بینائی اور خون صاف کرنے کیلئے اس جڑی بوٹی کااستعمال نہایت مفید ہے


گل منڈی بوٹی سات تولہ، چھلکا ہرڑ زرد، چھلکا ہرڑ کابلی، چھلکا بہیڑہ، آملہ خشک شدھ، شاہترہ کے پتے، ملٹھی چھلی ہوئی ہر ایک ایک تولہ، کوٹ چھان کر ہرڑ ہاۓ کو گھی گاۓ خالص سے چرب کر کے تین گنا چینی کا قوام کر کے ملائیں اور اطریفل تیار کر کے ایک (آنکھوں کے جملہ امراض خصوصاً ضعف بصرہ، دماغی کمزوری کی وجہ سے ضعف بصر کی شکایت ہو تو خمیرہ بادام اور اطریفل منڈی رات سوتے وقت استعمال کریں۔ آنکھوں کی بینائی کے لیے مجرب ہے۔ (حکیم فرخ نعیم)  دو تولہ ہمراہ پانی یا دودھ سوتے وقت دیں۔

فوائد: آنکھوں کے امراض اور سرخی آنکھ کے لیے مفید ہے۔

کشتہ جات میں منڈی کا استعمال

کشتہ سونا

ایک کوزہ گلی (جس میں تین چھٹانک تازہ منڈی بوٹی کا نغدہ سما سکے) لے کر آدھا نیچے بچھا کر اس پر سونے کا پترہ شدھ رکھ کر بقایا نغدہ سے اس کو ڈھانپ دیں اور مضبوط گل حکمت کر کے دس سیر اپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر پانچ بار یہی عمل کریں۔ کشتہ سونا تیار ہو گا۔ آدھے سے ایک چاول مکھن یا خمیرہ گاؤ زبان عنبری میں کھلائیں۔

فوائد: کمزوری دماغ، اعضائے رئیسہ اور شادی سے پہلے و شادی کے بعد کمزوری کے لیے مفید ہے۔

کشتہ سنگ جراح

سنگ جراح کو باریک پیس کر رس گھیکوار کے ہمراہ کھرل کر کے خشک کریں اور سمپٹ کر کے آگ دیں۔ پھر رس نیم میں کھرل کر کے آگ دیں۔ اس کے بعد تین بار آگ منڈی کے رس میں کھرل کر کے دیں، کشتہ تیار ہے۔ خوراک آدھی رتی سے ایک رتی تک استعمال کریں۔ بخاروں کو دور کرنے کے لیے اور خونی بواسیر کو مفید ہے۔

عرق گل منڈی

خون کو صاف کرتا ہے۔ چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے۔ اس کے استعمال سے مزمن خارش دورہوجاتی ہے۔ الرجی یعنی حساسیت کو مفید اور بینائی کو طاقت دیتا ہے۔
مقدارخوراک: ایک کپ نہار منہ صبح