جامن، جسے جموں اور کالا جام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، موسم گرما کا ایک رنگین پھل ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جامن کے صحت سے متعلق کچھ فوائد یہ ہیں۔
ہیمو گلوبن کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے
وٹامن سی اور آئرن سے بھر پور جامن ہیموگلوبن میں اضافہ کرتا ہے۔ ہیموگلوبن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ، آپ کا خون اعضاء میں زیادہ آکسیجن لے گا اور آپ کو صحت مند رکھے گا۔ پھل میں موجود آئرن آپ کے خون کو بھی صاف کرتا ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات دلاتا ہے
جامن کا استعمال آپ کی جلد کے مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کی جلد روغنی ہے تو آپ کو جامن کا استعمال ضرور کرنا چاہئے کیونکہ اس سے آپ کی جلد کو تروتازہ اور صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔
جلد اور آنکھوں کی صحت میں بہتر بناتا ہےچونکہ یہ ہیموگلوبن کی مقدار کو بہتر بناتا ہے اور پھل میں موجود فولاد بلڈ پیوریفائنگ (blood purifying) ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ پھل کئی معدنیات اور وٹامن سی اور اے سے بھی مالا مال ہے۔
دل کو صحت مند رکھتا ہے
پوٹاشیم سے بھر پور جامن آپ کے دل کے لئے بے حد فائدہ مند ہے۔ تقریبا 100 ملی گرام پوٹاشیم فی 100 گرام جامن میں موجود ہوتی ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور دل کے دورے جیسے امراض میں نہایت فائدہ مند ہے۔ یہ آپ کی شریانوں کو صحت مند اور اس کی سختی سے بھی بچاتا ہے۔
مسوڑوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے
جامن آپ کے مسوڑوں اور دانتوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس کے پتے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتے ہیں اور مسوڑوں کے خون بہنے سے بچنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ آپ اس کے پتے خشک کر کے پیس کر پاوڈر کر لیں اور بعد میں اسے ٹوتھ پیسٹ کے طور استعمال کریں۔ اس سے مسوڑوں کے خون بہنے اور انفیکشن کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
انفیکشن کو روکتا ہے
جامن میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی انفیکشن اور اینٹی ملیریا کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس میں مالیک ایسڈ ، ٹیننز ، گیلک ایسڈ ، آکسالک ایسڈ اور بیٹولک ایسڈ بھی ہوتا ہے جو انفیکشن کو روکنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
شوگر کو کنٹرول کرتا ہے
جامن بلڈ شوگر کی سطح کو معمول پر رکھتا ہے۔ تخم جامن، چھال اور پتے شوگر کے مرض میں استعمال ہوتے ہیں۔
آپ بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اس کے موسم میں جامن کھاتے ہیں اور ان تمام فوائد سے لطف اٹھاتے ہیں۔