متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ شراب حرام ہے لیکن الکوحل حرام نہیں ہے۔ اگر لڑکا اور لڑکی رضامندی سے جنسی تعلقات استوار کر رہے ہیں تو یہ گناہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن نکاح کر چکے ہیں۔ 69 برس کے قریب عمر ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر ’قربان‘ ہیں۔حال ہی میں نجی ٹی وی ’چینل 24‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر گفتگو کی۔شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں۔ ان کی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر ’قربان‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں لیکن خواتین ان پر قربان ہیں۔ عرب دنیا میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی تسبیح ہاتھ میں لیے انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں۔ شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنیں۔اینکر نے مفتی عبدالقوی کی ایک وائرل ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہاتھ میں کیا شراب تھی؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں وہ اس وقت ’چائے‘ پی رہے تھے۔جس پر اینکر کہتے ہیں کہ خمارِ عقل آپ آنے ہی نہیں دیتے مفتی صاحب آپ اتنی پیتے ہیں۔ جس پر مفتی صاحب کہتے ہیں کہ میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ جب اگلی دفعہ میں آؤں گا تو ایک جیب میں رکھ کے لاؤں گا نسوار اور دوسری جیب میں مفتی صاحب کا پان تمباکو والا اور کہوں گا حضرت 2 منٹ اس کو کھا کر دکھاؤ، اور 2 منٹ بعد آپ کہوں گے کہ مولوی صاحب کدھر ہیں، مولوی صاحب کدھر ہیں، اور آپکو میں ایک الکوحل کا ایک پیالہ پلاتا ہوں،تو اس کے باوجود بھی آپ پہچانے گے کہ یہ مفتی عبدالقوی صاحب بیٹھے ہیں۔
مفتی عبدالقوی سے جب اینکر نے سوال کیا کہ آپ دبئی میں جا کر محفلوں میں خواتین کیساتھ بوس و کنار کرتے ہیں۔عوام کہتے ہیں کہ آپ زنا بھی کرتے ہیں وہاں پر جس پر مفتی آگ بگولہ ہوئے کہ اگر کسی محفل میں بیٹھا ہوں اور کوئی خاتون آکر مجھ سے ہاتھ ملا لیتی ہے اس میں مذائقہ کیا ہے ؟ ساتھ مفتی عبدالقوی نے فتویٰ دیا کہ ’’کسی بھی غیر شادی شدہ لڑکی کیساتھ باہمی رضا مندی اور بنا وقت کے تعین کے معاملات(جسمانی تعلق) بن جاتے ہیں تو یہ زنا کے زمرے میں نہیں آتا‘‘۔