کھٹکل بوٹی سے نظر کا کامیاب علاج
ماہنامہ نرالہ جوگی پانی پت کے ایک پریمی نے اپنا ذاتی تجربہ لکھا ہے کہ ان کے ایک دوست نے آنکھوں پر کاسٹک لگوایا لیکن ڈاکٹر کو آنکھوں پر پانی ڈالنا یاد نہ رہا۔ جس کے نتیجہ میں باوجود ہزار کوششوں کے آنکھیں سفید ہو گئیں اور نظر آنا بالکل بند ہو گیا۔ آنکھوں کی بیماریوں کے تمام ڈاکٹروں کا متفقہ فیصلہ تھا کہ زمین کا تختہ پلٹ جانا ممکن ہے، لیکن آنکھوں میں روشنی آنا ناممکن ہے۔ ان حالات میں اچانک ایک کہنہ موق حکیم سے ملاقات ہوئی، جس کے نسخے نے آرام پہنچایا۔
کھٹکل بوٹی کا تازہ رس چھ بوند، ذرا سا شیشہ نمک اور معمولی قلمی شورہ کے ساتھ گھس کر دن میں تین بار آنکھوں میں ایک دو قطرے ٹپکائیں۔ پہلے ہفتہ میں معمولی اور دوسرے ہفتے میں
اخبار کے موٹے حروف اور تیسرے ہفتہ میں مریض خود بخود چلنے پھرنے لگا اور اس طرح مریض کو دوبارہ روشنی مل گئی۔ (ہری چند ملتانی پانی پت)۔
کھٹکل بوٹی سے تیار ہونے والے کشتہ جات
کشتہ چاندی
برادہ چاندی، پارہ ہر ایک ایک تولہ کو ایک پاؤ کھٹکل کے رس کے ساتھ کھرل کریں، پھر ٹکیہ بنائیں اور گل حکمت کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ دیں۔ اس طرح سات بار عمل کریں، ہر دفعہ پارہ ملا کر ایک پاؤ کھٹکل کے رس میں کھرل کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ دیں۔ بہت عمدہ کشتہ تیار ہو گا۔ مقوی اعضائے رئیسہ، مولد خون و شادی سے پہلے و بعد کی کمزوری کے لیے مفید ہے، خوراک آدھی رتی بالائی میں ملا کر سات دن تک دیں۔
کشتہ ابرک سفید
ابرک سفید کو حل کر کے کھٹکل کے رس میں کھرل کریں، اور ٹکیاں بنا کر دس سیر اپلوں کی آگ دیں۔ یہ عمل بار بار کرتے رہیں، حتیٰ کہ ابرک کی چمک جاتی رہے۔ یہ کشتہ گرم مزاجوں کے لیے مفید ہے۔ ضعف جگر ورم بخاروں میں مفید ہے۔ مقدار خوراک ایک رتی ہے۔