پنجاب اسمبلی سے منظورکیا گیا ہتک عزت بل 2024 کیا ہے ؟ اس کی سزا کیا ہے اور اس بل کا اطلاق کس کس پر ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل دوہزارچوبیس کثرت رائے سے منظور کیا گیا ، اپوزیشن نیہتک عزت بل کو کالا قانون قرار دیا اور احتجاج کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
ہتک عزت بل 2024 ء کے اطلاق اور سزا کے حوالے سے تفصیلات کے سامنے آگئیں ہیں۔ہتک عزت بل کا اطلاق پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرہوگا، بل کیتحت جھوٹی اورغیرحقیقی خبروں پرہتک عزت کاکیس ہوسکے گا۔بل کا یوٹیوب، ٹک ٹاک،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام کی جعلی خبروں پر بھی اطلاق ہوگا اور کسی شخص کی ذاتی زندگی،عوامی مقام کونقصان پہنچانے والی خبروں پرکارروائی ہوگی۔
بل میں ہتک عزت کے دعووں کا فیصلہ کرنیکیلئے متوازی ڈھانچہ تجویز کیاگیا ہے، مقدمات کیلئے خصوصی ٹریبونلزقائم ہوں گے جو چھ ماہ میں فیصلہ کریں گے۔
حکومت کوموجودہ ماتحت عدلیہ کے مقابلے میں زیادہ الاو?نسز اور مراعات پر ٹریبونل کے ججوں کے تقرر کا اختیار دیا گیا ہے۔بل میں تجویز کیا گیا ہتک عزت کی درخواست موصول ہونے پرٹربیونلز بغیرکسی ٹرائل کیفوری تیس لاکھ روپے تک ہر جانے کی ادائیگی کا حکم دینے کے مجاز ہوں گے اور جرم ثابت ہونے پر تین کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔آئینی عہدوں پرشخصیات کیخلاف الزام کی صورت میں ہائیکورٹ بینچ سماعت کرے گا، خواتین اورخواجہ سراؤں کے لیے کیس کیلئے قانونی معاونت حکومتی لیگل ٹیم دے گی۔