کھیل

آئی سی سی ایک بار پھر بھارت کی حمایت میں سامنے آ گیا


آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے ا?غاز سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر طرح سے بھارتی ٹیم کو میگا ایونٹ جتوانے کیلئے سپورٹ فراہم کرنے لگی۔انڈین ٹیم کوآئی سی سی نے وارم اَپ میچ کیلئے 9 جون کو پاک بھارت میچ کیلئے شیڈول نیویارک کا نساوٴ کرکٹ اسٹیڈیم الاٹ کردیا، جہاں بھارتی ٹیم بنگلادیش کیخلاف پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔بھارت کو وارم اَپ میچ کیلئے نساوٴ کرکٹ اسٹیڈیم الاٹ کرنے پر شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو کنڈیشنز سے ہم ا?ہنگ ہونے کیلئے گراوٴنڈ پر وارم اپ میچ دیا گیا تاکہ وہ پچ کو دیکھ سکیں اور اسی حساب سے پاکستان کیخلاف حکمت عملی مرتب کرسکیں۔


فینز کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے اعلیٰ حکام کا جھکاوٴ بھارتی بورڈ کی طرف ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پوری کوشش ہے کہ بھارت کیسی طرح سے پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کرلے۔قبل ازیں آئی سی سی نے بھارتی شائقین کرکٹ کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے متنازع طور پر سیمی فائنل کی سلاٹ الاٹ کرتے ہوئے ٹائمنگ تبدیل کردی تھی تاہم انڈینز فین باآسانی ٹیم کے میچز دیکھ سکیں۔


دوسری جانب پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے بعد یکم جون کو امریکا پہنچے گی جہاں 6 جون کو پاکستان کا پہلا میچ میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گا۔قومی ٹیم 9 جون اپنا دوسرا اہم ترین میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔