پاکستان

ایک ہزار شہروں کی درجہ بندی دنیاکی نظرمیں پاکستان کاسب سے بہترین شہر کون سا ہے۔۔؟؟


دنیا کی نظر میں پاکستان کا سب سے بہترین شہر کونسا ہے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟آکسفورڈ اکنامکس کی جانب سے پہلی بار دنیا کے ایک ہزار شہروں کی درجہ بندی پر مبنی فہرست جاری کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق یہ دنیا کے ایک ہزار بڑے شہروں کی جامع درجہ بندی ہے جس میں معیشت، ہیومین کیپیٹل، معیار زندگی، ماحولیات اور طرز حکمرانی سمیت 27 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔

اس فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بہترین شہر اسلام آباد / راولپنڈی ہے جو ایک ہزار شہروں میں 578 ویں نمبر پر ہے۔

دوسرا نمبر لاہور کے نام رہا جو مجموعی طور پر 878 ویں نمبر پر ہے جبکہ پشاور تیسرے (895 ویں نمبر پر)، کراچی چوتھے (918 ویں نمبر پر) اور کوئٹہ 5 ویں (940 ویں نمبر پر) پر موجود ہے۔

اس فہرست میں دنیا کا بہترین شہر نیویارک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد لندن، سان جوز، ٹوکیو، Seattle، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، میلبرن اور زیورخ ٹاپ 10 شہروں میں شامل ہیں۔

دنیا کے 50 بہترین شہروں میں امریکا اور یورپ کا غلبہ رہا ہے اور ٹوکیو کے علاوہ سیئول (41 ویں) اور سنگاپور (42 ویں) ایشیا کے بہترین شہر قرار پائے۔

آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق ہماری گلوبل سٹیز انڈیکس میں دنیا بھر کے ایک ہزار بڑے شہروں کی خوبیوں اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا گیا۔