صحت

موصلی سیاہ کے خواص فوائد اور استعمال


موصلی سیاہ ایک چھوٹے قد کا پودا ہے۔ جس کی لمبائی 35 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ اس کے پتے کھجور کے پتوں کی طرح لمبے اور تنا بالکل چھوٹا اور چھوٹی جڑیں بھی نکلتی ہیں ان کا رنگ سیاہ ہوتا ہے۔ یہ چبانے پر لیسدار لیکن بو مصبر جیسی اور ذائقہ پھیکا اور ترش ہوتا ہے۔
مختلف زبانوں میں نام

اردو میں موصلی سیاہ

ہندی میں کالی موصلی

Xian Maoچائنیز میں

black musliانگلش میں

مزاج
گرم درجہ اول خشک درجہ دوم
مقام پیدائش
پاکستان، انڈیا اور ملائشیا
موصلی سیاہ کے فائدے
باربار پیشاب، سلسل البول اور گٹھیا کو مفید ہے۔ بدن کو قوی اور موٹا کرتی ہے۔ جریان منی کو دور کرتی ہے۔ مولد منی اور اس کو گاڑھا کرتی ہے۔
مقدارخوراک
چھ گرام تک
موصلی سیاہ کا مفرد استعمال
پیشاب کی تکلیف کیلئے

موصلی سیاہ کی سوکھی جڑوں کو پیس کر پوڈر کر لیں۔ دن میں ایک بار دودھ کے ساتھ 3 گرام پاؤڈر کا استعمال پیشاب میں تکلیف اور جلن کےلیے نہایت مفید ہے۔

لیکوریا کیلئے

اس کی جڑ کا سفوف 5 گرام میں کچھ گڑ شامل کر کے دن میں دو بار استعمال کرنے سے لیکوریا کا خاتمہ کرتا ہے۔

مردانہ جنسی کمزوری کیلئے

موصلی سیاہ کی جڑوں کا سفوف 250 گرام میں 50 گرام شہد شامل کر کے محفوظ کر لیں اور آدھا چائے والا چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

سانس کی بیماریوں کیلئے

سیاہ موصلی کے پتوں کے ساتھ کاڑھی بنائیں، دن میں ایک بار اس میں سے 30 ملی لٹر پئیں۔

یرقان کیلئے

خشک جڑوں کا سفوف 5 گرام دودھ کے ساتھ دن میں ایک بار استعمال کریں۔

موصلی سیاہ کا مرکب استعمال
جنسی کمزوری کےلئے

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے تینوں اجزاء کو پیس کر پوڈر کریں اور شہد شامل کر کے معجون تیار کر لیں۔ آدھا چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ کے ساتھ 20 دن تک استعمال کریں۔

موصلی سفید30 گرام

موصلی سیاہ30 گرام

گوکھرو30 گرام

شہد خالص

حسب ضرورت

مادہ منویہ کو بڑھانے اور جراثوموں میں اضافہ کےلئے

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: پہلے تینوں اجزاء کو پیس کر پوڈر کریں اور شہد شامل کر کے معجون تیار کرلیں۔ ایک چمچ چائے والا رات کو سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ کم از کم 30 دن تک استعمال کریں۔

موصلی سفید40 گرام

موصلی سیاہ40 گرام

اسگند ناگوری40 گرام

شہد خالص

حسب ضرورت

جنسی صحت کا ہربل علاج

جنسی صحت اور نفسیاتی بدحالی سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے اعصاب مضبوط رکھیں، اور ہمارا مقصد مستقل صحت کی طرف ہونا چاہیے نہ کہ عارضی۔ کچھ لوگ جنسی طاقت بڑھانے کیلئے منشیات کا استعمال کرتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔

اگر آپ کا مقصد مکمل صحت حاصل کرنا ہے تو درج ذیل نسخہ مرد اور عورت دونوں کےلئے یکساں مفید ہے۔

تخم کونچ20 گرام

موصلی سفید20 گرام

موصلی سیاہ6 گرام

آملہ خشک20 گرام

گوکھرو20 گرام

جائفل20 گرام

ترکیب تیاری اور طریقہ استعمال: سب اجزاء کو پیس کر پوڈر کریں اور شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ چوتھائی چمچ چائے والا رات کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ بھر پور طاقت اور توانائی پیدا کرے گا۔

نوٹ: کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔