دلچسپ و عجیب

آپ ان چند ٹپس سے تربوز کے میٹھے ہونے کا پتا لگا سکتے ہیں


تربوز خریدنا اکثر مشکل محسوس ہوتا ہے کیونکہ یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں ہوتا کہ پھل اندر سے میٹھا نکلے گا یا نہیں۔آپ محض دیکھ کر میٹھے تربوزکا انتخاب نہیں کر سکتے اور گھر جا کر پھیکے پھل کا ذائقہ بہت تلخ محسوس ہوتا ہے۔تو  رسیلے اور مزیدار پھل کو منتخب کرنے کا راز کیا ہے؟

ویسے تو پھل کی شناخت کے مختلف طریقے ہیں مگر مگر 2 چیزیں مشترک ہیں۔

ایک جو پھل مختصر ہونے کے باوجود زیادہ وزنی محسوس ہوگا، اس کے میٹھے ہونے کا امکان زیادہ ہوگا کیونکہ وزنی ہونے سے عندیہ ملتا ہے کہ پھل میں زیادہ رس، زیادہ مٹھاس اور زیادہ ذائقہ موجود ہے۔

دوسری چیز یہ ہے کہ ہر چیز متوازن ہو یعنی پھل سے جو خوشبو آرہی ہو وہ بہت زیادہ نہ ہو، اس کی جلد مستحکم ہو مگر بہت زیادہ مستحکم نہ ہو۔

تو میٹھے تربوز کی شناخت کیسے کریں؟ اس کے چند طریقے درج ذیل ہیں۔

اوپری چھلکا بہت زیادہ جگمگا نہ رہا ہو

جی ہاں زیادہ چمکدار چھلکے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پھل ابھی تک پکا نہیں۔

نشان کو دیکھیں

ایک اچھے تربوز میں پیلے رنگ کا دھبہ یا نشان موجود ہوتا ہے، یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں تربوز زمین کی سطح پر رکھا ہوتا ہے۔اگر پھل پر کوئی نشان نہیں یا اس کی رنگت سفید ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پھل ذائقے دار نہیں۔

تھپتھپا کر دیکھیں

پکے ہوئے تربوز کو اوپر سے تھپتھپانے پر ایسا لگتا ہے جیسے کسی کھوکھلی چیز کو تھپتھپایا ہے۔

اس کے مقابلے میں اگر پھل پر دستک دینے سے ٹھوس چیز کو تھپتھپانے جیسی آواز آئے تو یہ پھل کے پکے ہوئے نہ ہونے کی نشانی ہوتی ہے۔

گول پھل کا انتخاب کریں

بیضوی کی جگہ گول تربوز زیادہ مزیدار ہوتے ہیں، تو چھوٹے مگر گول شکل کے تربوز کو ترجیح دیں۔