بھارت میں امریکی خاتون کو دھوکا دیتے ہوئے جیولر نے 300 بھارتی روپے کی جیولری کے عوض 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون امریکا میں ہونے والی جیولری کی نمائش کیلئے زیورات خریدنے جے پور کے جوہری بازار آئی تھی۔
امریکا میں ہونے والی نمائش میں موجود ٹیم نے خاتون کی جیولری کے خالص ہونے کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ سونا نقلی ہے جبکہ اس میں جڑے ہیرے بھی جعلی ہیں
پولیس کے مطابق غصے سے بھری خاتون نے دوبارہ بھارت آکر دکاندار سے رابطہ کیا اور نہ ماننے کی صورت میں پولیس سے شکایت کی، صرف اتنا ہی نہیں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی شکایت امریکی سفارتخانے میں بھی کی جہاں سے پولیس پر شفاف تحقیقات کیلئے مزید دباؤ ڈالا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جیولری خریدنے کیلئے دکاندار سے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رابطہ کیا تھا اور زیورات کے لیے 2 سال میں 6 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے۔
پولیس کے مطابق دکان کے مالکان باپ اور بیٹا موقع سے فرار ہیں جن کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں