ہیلتھ ٹپس

عیدالاضحی پر زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی سے کیسے بچاجائے


بڑی عید پر کھابوں کے بڑے مزے۔ کلیجی سے لے کر مٹن و بیف کڑاہیوں تک۔ باربی کیو سے لے کر نلی نہاری تک ایک سے ایک کھانے اس عید پر ہمارے ذوق نوالہ کی رسید بنتے ہیں۔ لیکن اسکے بعد ہسپتالوں میں بدہضمی اور سنگین طبی صورتحال کے ساتھ آنے والے مریضوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ تو جہان پاکستان کا پانے قارئین کے لئے ایک ہی مشورہ ہے کہ قربانی کے گوشت کو کھانے کے دوران پیٹ کو اپنا ہی پیٹ سمجھئے۔ ساتھ ہی مندرجہ ذیل طریقے اپنائیے جس سے کھانا آرام سے ہضم ہو جائے۔

قر بانی کا گوشت یا قربانی کی کلیجی کھانے کے بعد لیموں کا پانی ضرور لیں۔ اس سے کلیجی ہضم ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔ زیادہ کلیجی کھانے سے پیٹ میں اپھارہ، بد ہضمی، تیزابیت اور قبض ہوسکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ قربانی کی کلیجی کم سے کم کھائیں۔ دل کی بیماریوں میں مبتلا لوگ، ہائی بلڈ پریشرکے مریض یا جن مریضوں کی ماضی قریب میں انجیوپلاسٹی ہوئی ہے یا دل کا بائی پاس آپریشن ہوا ہے وہ تو کلیجی کو ہاتھ نہ لگائیں۔
قربانی کا گوشت پکاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح صاف ہو اور صیح طور پر پکایا جائے۔ اگر گوشت گل نہ رہا ہو تو اس کے لیے سالن میں پپیتاڈال لیں۔

گوشت کے ساتھ سافٹ ڈرنکس کی بجائے سلاد٬ چٹنی٬ پیازون اور ہری مرچوں کا استعمال کریں۔ نمکین لسی گوشت کو بہترین انداز میں ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔