ہیلتھ ٹپس

اسپغول کے چھلکے کے حیرت انگیز فوائد


اسپغول فارسی کے دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ ایک لفظ ”اسپ“ یعنی گھوڑا اور دوسرا ”غول“ یعنی کان۔ گویا گھوڑے کا کان یعنی اس دوا کی شکل گھوڑے کے کان سے ملتی ہے۔ فارسی کا یہ نام اس قدر مشہور ہوا کہ برصغیر میں بھی سب اسے اسپغول کے نام سے پکارنے لگے۔ اس کا پودا ایک گز بلند ہوتا ہے اور ٹہنیاں باریک ہوتی ہیں۔اس پودے کو پلانٹاگو اووٹا بھی کہا جاتا ہے۔ تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے کہ اسپغول کا اصل وطن ایران ہے۔ مگریہ دنیا میں اکثر جگہوں پر خودرو پیدا ہوتا ہے۔ اس کے سرخ رنگ اور سفیدی مائل چھوٹے بیج ہوتے ہیں جسے اسپغول کہتے ہیں۔ ذائقہ میں پھیکا ہوتا ہے اور منہ میں ڈالنے پر لعاب پیدا کرتا ہے۔ اس کا مزاج سرد اور تر ہوتا ہے۔اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔ عمومی طور پر سبوس اسپغول ہر گھر میں پیٹ کے امراض، نظام ہضم کی خرابی، موٹاپے اور اس سے جڑے امراض کے لیے استعمال ہوتا ہے اور ان امراض کے خلاف اسے ایک طرح سے Generic Drugکی حیثیت حاصل ہے۔

اسپغول میں پائے جانے والے اجزا: اسپغول کے بیجوں میں فیٹس یعنی حشمی روغن پایا جاتا ہے۔ اس میں فالودہ نما جیلی جیسا لعاب بھی موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم میں بیماری کے خلاف اپنا اثر دکھاتا ہے۔ اسپغول فائبر سپلی منٹس(غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔سو گرام اسپغول 71گرام فائبر فراہم کرتی ہے۔ خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے اسپغول کے اثرات ایک زمانے سے تسلیم شدہ ہیں۔ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA)نے آج سے تقریباًدو دہائیاں قبل 1998میں کولیسٹرول اور دل کے امراض کے خطرات کے خلاف اسپغول کے اثرات کو تسلیم کرچکی ہے۔

اسپغول کے فوائد:

قبض کا خاتمہ: اسپغول کا چھلکا صدیوں سے دافع قبض کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جسے کھانے کے فوراً بعد استعمال کیا جائے تو یہ معدے میں خوراک کے بچے ہُوئے ذرات کو بائنڈ کر کے چھوٹی آنت میں لیجاتا ہے جہاں یہ چھوٹی آنت سے پانی جذب کرتا ہے جس سے فضلے کا سائز بڑھتا ہے اور اُس میں موئسچرائزر پیدا ہوتا ہے اور قبض کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ایک طرف کو اسپغول قبض ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ ساتھ ہی ساتھ آنتوں کی صفائی بھی کر دیتا ہے جو ہماری صحت اور نظام ہاضمہ پر نہایت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔یہ تحقیق ماہرین نے ایسے 170 افراد پر کی تھی جنہیں مستقل بنیادوں پر قبض کا مسئلہ لاحق تھا۔

ڈائریا کا خاتمہ: اسپغول چھوٹی آنت سے پانی اپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس سے ’اسٹول‘ کی ’تھکنیس‘ بڑھتی ہے اور آنتوں میں اس کی نقل و حرکت سُست ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ڈائریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر ڈائریا کے مریض روزانہ کھانے کے فوراً بعد ساڑھے تین گرام اسپغول استعمال کریں تو انہیں بہت فائدہ ہوگا، اور ان کا معدہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بھرا رہے گا جس کے باعث بل موؤمنٹ میں کمی واقع ہوگی۔

بلڈ شوگر لیول کم کرنا: جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا کہ اسپغول کا چھلکا جلد حل ہونے والی ڈائٹری فائبر ہے اور یہ کسی بھی دوسری ڈائٹری فائبر سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے اور ذیابطیس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے دوران 56 افراد پر مشتمل ذیابطیس کے مریضوں کو صبح شام 8 ہفتوں تک مسلسل 5 سے 6 گرام اسپغول کھلاکر یہ نتیجہ ہے حاصل کیا کہ اسپغول کا چھلکا بلڈ شوگر میں گیارہ فیصل کمی کرتا ہے۔

بھوک مٹاتا ہے: اسپغول کا چھلکا معدے کو بھرا رکھتا ہے اور بار بار لگنے والی بھوک کو مٹاتا ہے جس سے جسم کو فاضل چربی پگھلانے کا وقت ملتا ہے اور موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہیایک تحقیق میں 11 گرام اسپغول کا چھلکا صحت مند لوگوں کو ہر کھانے سے پہلے کھلایا گیا جس سے جہاں کھانے کے 3 گھنٹے بعد بھی انہیں بھوک نہیں لگی وہاں اُن کے بڑھے ہُوئے وزن میں بھی کافی حد تک نمایاں کمی نوٹ کی گئی

وزن میں کمی لاتا ہے: اسپغول کا چھلکا معدے کو بھرا رکھتا ہے اور بار بار لگنے والی بھوک کو مٹاتا ہے جس سے جسم کو فاضل چربی پگھلانے کا وقت ملتا ہے اور موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے ایک تحقیق میں 11 گرام اسپغول کا چھلکا صحت مند لوگوں کو ہر کھانے سے پہلے کھلایا گیا جس سے جہاں کھانے کے 3 گھنٹے بعد بھی انہیں بھوک نہیں لگی وہاں اُن کے بڑھے ہُوئے وزن میں بھی نمایاں کمی نوٹ کی ہوئی۔

دل کے لیے مفید ہے: اسپغول کا چھلکا جہاں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے وہاں یہ خون سے چکنائی کا خاتمہ کرتا ہے جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ کم ہوجاتا ہے یک تحقیق کے مطابق روانہ تین دفعہ 5 گرام اسپغول کا چھلکا مسلسل 6 ہفتے استعمال کرنے والوں میں خون کی چکنائی میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی اور ایک دوسری تحقیق میں ذیابطیس کے مریضوں کو دن میں تین دفعہ 5 گرام اسپغول کھلایا گیا اور اُن کے خون کی نقصان دہ چکنائی میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی اور اُن کا خون پتلا ہُوا

اسپغول میں پری بائیوٹیک افیکٹس ہوتے ہیں: ری بائیوٹیک ہضم نہ ہونے والے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں جو آنتوں کے دوست اور مفید بیکٹریا کی تعداد کو بڑھاتے ہیں اسپغول کا چھلکا بہترین پری بائیوٹیک افیکٹس پیدا کرتا ہے جس سے نظام انہضام کو تقویت ملتی ہے اسپغول کا چھلکا اگر زیتون کے تیل کیساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں بیشمار اضافہ ہوتا ہے اور جسم سے کئی طرح کی دائمی بیماریوں کا خاتمہ کردیتا ہے جس میں دل کی بیماریاں ہائی بلڈ پریشر شوگر وغیرہ سر فہرست ہیں۔

کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے: اسپغول کا چھلکا چکنائی اور بائل ایسڈ کو بائنڈ کر دیتا ہے اور جسم سے خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے اور بائل ایسڈ کے جسم سے خارج ہونے کے بعد جگر بائل ایسڈ دوبارہ پیدا کرنے کے لیے کولیسٹرول کو استعمال کرتا ہے جس سے ہمارے جسم کے کولیسٹرال لیول میں کمی واقع ہوتی ہیایک تحقیق کے مُطابق مسلسل 6 ہفتے روزانہ 6 گرام اسپغول کھانے والوں کے کولیسٹرول لیول میں 6 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔