موسم گرما میں انسانی جسم کو ٹھنڈا اور ترو تازہ رکھنے میں مددگار وہ 7 دیسی مشروبات درج ذیل ہیں
آم کا جوس:
کچے آموں سے بنا آم کا جوس وٹامن سی، وٹامن بی اور آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس سے پانی کی کمی پوری ہوتی ہے، سن سٹروک سے حفاظت ملتی ہے اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
بٹر مِلک:
بٹر مِلک پروبائیوٹک مشروب ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور پانی کی کمی پوری ہوتی ہے۔ اس سے جسم کی گرمی کم ہوتی ہے۔
ناریل کا پانی:
ناریل کا پانی قدرتی طور پر آئسوٹونک مشروب ہے جس سے پانی اور الیکٹرولائٹس کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔ یہ پوٹاشیئم سے بھرپور پانی ہے جس سے جسم میں ٹھنڈک اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔
ستو کا شربت:
ستو کے شربت میں پروٹین اور فائبر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے۔ ستو کا شربت پینے سے فوری طور پر توانائی بحال ہوتی ہے اور معدے کی گرمی ختم ہوتی ہے۔ ستو کے آٹے کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں، اس میں لیموں نچوڑیں اور ساتھ کالا نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ٹھنڈا شربت پی جائیں۔
گنے کا جوس:
کاربوہائیڈریسٹس، پروٹین اور دیگر اہم ترین معدنیات سے بھرپور گنے کا جوس قدرتی طور پر گرمی دور کرنے اور توانائی بحال کرنے والا مشروب ہے۔ گنے سے تازہ رس نکالیں، اس میں لیموں ڈالیں اور ٹھنڈا کر کے پی جائیں۔
لسی کا استعمال:
دہی سے بنائی جانے والی لسی پروبائیوٹکس سے بھرپور مشروب ہے جس کی مدد سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور جسم ٹھنڈا رہتا ہے۔ دہی کو پانی، چینی یا نمک میں ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈی لسی سے لطف اندوز ہوں۔
پودینے کا شربت:
پودینے میں قدرتی طور پر ٹھنڈک پیدا کرنے والے عناصر پائے جاتے ہیں جن سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے۔ پودینے کا شربت تر و تازہ ہوتا ہے اور گرمی کو مات دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تازہ پودینے کے پتوں کو پانی میں ڈال کر بلینڈ کریں، پھر اس میں لیموں پانی، چینی اور نمک ڈالیں اور ٹھنڈا پودینے کا شربت انجوائے کریں۔