صحت

اونٹ کٹارا: پتہ اور جگر کی بیماریوں کے لیے نہایت لاجواب جڑی بوٹی


اونٹ کٹارا برصغیر میں بکثرت پائی جاتی ہے یہ قدیم بُوٹی یا جھاڑی ہے جسے جگر اور پتہ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں مفید بتایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس کے بیجوں سے سیلی میرین حاصل کیا جاتا ہے جو اس کا مؤثر ترین جُز ہے۔اور اطباء اسے مختلف نسخہ جات میں استعمال کرتے ہیں۔

مختلف نام

اسے اونٹ کٹارہ، اشتر خار، شوکتہ الجمل کہتے ہیں ۔

 milk thistle انگریزی

شناخت

یہ ایک خاردار پودا ہے جو قد میں ایک گز لمبا ہوتا ہے اس کی شاخوں اور پتوں پر کانٹے بکثرت ہوتے ہیں۔ ہر ایک شاخ کے سرے پر اخروٹ کے برابر پھل لگا ہوتا ہے۔ اور اندر سے اسفنجی ہوتا ہے اس کے اوپر بڑے بڑے کانٹے ہوتے ہیں۔ اس کے پھول زرد اور سفید ہوتے ہیں۔ مزہ تیز اور تلخ ہوتا ہے کیوں کہ اونٹ اسے اکثر کھاتے ہیں اس لئے اس بوٹی کا نام اونٹ کٹارا ہے۔

اونٹ کٹارہ کا مزاج

بعض اطباء کے نزدیک دوسرے درجہ میں گرم اور خشک اور بعض اسے تیسرے درجے میں قرار دیتے ہیں۔

اونٹ کٹارا کے فوائد

بلغمی کھانسی کے لئے اس کی جڑ کی چھال بقدر تین ماشہ پان کے ساتھ کھائیں۔ہاضمہ کو طاقت دینے کے لئے اس کی جڑ کی چھال اور چھوہارہ گٹھلی ہم وزن سفوف کر کے چھ ماشہ استعمال کریں۔جنرل تقویت کے لیے اس کا سفوف شہد میں ملا کر استعمال کریں۔عسر ولادت کے لیے لیے اس کی جڑ کو پیس کر پیٹ پر لیپ کریں بچہ با آسانی پیدا ہوگا یا اس کی جڑ چھال چھ ماشہ پانی میں جوش دے کر پلائیں۔پیشاب کی رکاوٹ کے لئے اس کی جڑ کو پیس کر پانی کے ہمراہ پھانکنا یا جوش دے کر پینا پیشاب کی رکاوٹ کے لئے مفید ہے۔

اونٹ کٹارا کا استعمال اور مجربات

سفوف اونٹ کٹارا: اونٹ کٹارہ کی جڑ کی چھال تین ماشہ، گوکھرو تین ماشہ، مصری تین ماشہ، سفوف بنائیں جریان کے لیے ایسی ایک خوراک روزانہ دودھ سے دیں۔معجون اونٹ کٹارا: اونٹ کٹارا کی جڑ کی چھال سایہ میں خشک کر لیں اور بوزن آدھ سیر پیس کر گائے کے دودھ میں جوش دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو اس میں موصلی سیاہ، مولی سفید، تال مکھانہ، موچرس، بیج بند ہر ایک تین تولہ پیس کر ملا دیں اور مصری نصف حصہ ملا کر معجون بنا ئیں۔

خوراک: ایک تولہ روزانہ استعمال کرائیں۔ قوت کے لیے اور جریان اور احتلام کے لیے بھی مفید ہے۔شربت اونٹ کٹارا: جڑ اونٹ کٹارہ، میرا تازہ حاصل کرکے 24 گھنٹہ پانی میں بھگو دیں ۔ پھر کرکے حسب معمول تین پاؤ چینی ڈال کر شربت بنالیں پانچ تولہ کی مقدار استعمال کروائیں کمزوری کے لئے مفید ہے۔

تیل اونٹ کٹارہ: اونٹ کٹارہ کی جڑ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے آتشی شیشی میں ڈال لیں اور بذریعہ پتال جنتر بطور چویا ٹپکائیں۔ خوراک چار رتی ملائی کے ہمراہ کمزوری کے لئے مفید ہے۔ بیرونی طور پر اس کا تیل طلاء کرنا مفید ہے۔اونٹ کٹارا سے مقوی دودھ: اونٹ کٹارہ کی جڑ ایک تولہ پوٹلی باندھ کر ڈیڑھ سیر دودھ میں جوش دیں اس میں ایک سیر پانی اور چار عدد چھوہارے بھی ڈال دیں جو پانی اڑ جائے گا اور دودھ باقی رہ جائے تو آگ سے اتار کر پی جائیں قوت کو بڑھاتا ہے۔سفوف مقوی: چھلکا جڑ اونٹ کٹارا پانچ ماشہ، عقر قرحا تین ماشہ، آسگندھ ناگوری چار ماشہ پیس کر حلوے میں ملا کر سات دن کھلائیں اور قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔ سات روز میں کمزور سے کمزور مریض بھی خوشیوں کو حاصل کرے گا کمزور مریضوں کو نصف خوراک دیں۔

طلاء خاص: اونٹ کٹارا کی جڑ کا چھلکا تین ماشہ، دار چینی چار رتی، پانی میں نہایت زوردار ہاتھوں سے کھرل کریں اور تھوڑی سی مقدار عضو پر لیپ کریں اوپر پان کا پتہ باندھ دیں دو ہفتہ کے استعمال سے مردہ رگوں میں جان پڑ جائے گی اس سے نہ زخم ہوتا ہے نہ آبلہ دوران استعمال ملاپ سے دور رہیں بالکل بے ضرر اور مجرب علاج ہے۔