پاکستان

پنجاب میں 200یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری


پنجاب میں بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو فری سولر سسٹم دیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظرعوام کو مزید ریلیف دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فری سولر دیا جائے گا جبکہ 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر کیلئے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

 ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر لگانے کیلئے 75فیصد تک رقم حکومت ادا کرے گی۔

 حکومت کی خواہش ہے کہ مہنگائی کے دور میں عوام کا سہارا بنا جائے ،اس حوالے سے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کر دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ ٰ کا کہنا ہے کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں پر بہت تکلیف ہے ،غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لیے کھڑی رہوں گی، غریبوں کے ساتھ ہوں، ان کو ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں۔