ہیلتھ ٹپس

آلوبخارے کے یہ 10 حیران کن فائدے آپ کو آلوبخارہ کھانے پر مجبور کر دیں گے


موسم گرما میں گرم اشیاءاور پھل جیسے آم وغیرہ بکثرت کھائے ہوں یادیگر گرم اور خشک غذائیں استعمال کی ہوں ان کی گرمی خشکی نیز صفرا اور خون کی حدت کی وجہ سے جسم پر ہونے والی کھجلی اور خارش کیلئے خشک آلو بخاروں کا زلال اور تازہ آلو بخاروں کا رس بہت نافع ہے ۔

 ترش آلو بخارا قابض اور ذیابیطس میں مفید ہوتا ہے۔ اس کا رنگ سرخی سیاہی مائل، زرد کا ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ پختہ شیریں اور کچا ترش ہوتا ہے، اس کا مزاج سرد درجہ اول اور تر درجہ دوم ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دس سے تیس دانے تک ہوتی ہے۔

آلو بخارے کے 10 فوائد:

  طبیعت کو نرم کرتا ہے، پیاس کو تسکین دیتا ہے

خون کے جوش کو کم کرتا ہے، اسلئے بلڈپریشر کے مریضوں کو مفید ہے۔

 متلی میں استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔

 گرمی کے سر درد میں آلو بخارہ مفید ہوتا ہے۔

  زخموں کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔

 اگر آلو بخارے کے پتے رگڑ کر ناف کے نیچے لیپ کیا جائے تو آنتوں کے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں۔

  نزلے کو روکنے کےلئے آلو بخارے کے پتوں کا جو شاندہ بنا کر غرارے کرنا مفید ہوتا ہے۔

 رات کو سوتے وقت اگر آلو بخارے کے دس دانے کھائے جائیں تو صبح کو اجابت صحیح ہوتی ہے

 وٹامن اے ، بی ، پی اور سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

 دماغی کام کرنے والوں کےلئے یہ بہترین غذا ہے, پاؤں کی جلن کو دور کرتا ہے