صحت

دہی کا کچھ غذاؤں کے ساتھ استعمال آپ کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے


یہ بات حقیقت ہے کہ کچھ غذاؤں  کے  ساتھ  کچھ دوسری غذاؤں کو ملا کر یا ایک ساتھ  استعمال کرنے سے جسمانی صحت پر مضر یا منفی اثرات ہو سکتے ہیں ۔ قدیم طب اور آیوروید میں بھی بعض غذاؤں کے ساتھ بعض غذاؤں کا استعمال ممنوع ہے۔ ،  یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے بعض غذائی طریقوں میں، کھانے کے امتزاج کے تصور پر زور دیا جاتا رہا ہے۔  اور ویسے بھی،  طبیعتاً بھی   بعض غذاؤں کے ساتھ  بعض غذاؤں کو ایک ساتھ یا ملا کر  کھانے کی طبیعت نہیں ہوتی ۔ لیکن پھر بھی اکثر افراد اس بات سے لا علم ہوتے ہیں اور وہ کچھ غذاوں کے ساتھ ایسی غذاؤں کے استعمال سے پرہیز نہیں کرتے جن کا  ایک وقت میں ایک ساتھ کھانا یا آگے پیچھے کھانا مضر صحت ہو سکتا ہے۔  جیسے تربوز ، کیلا ، یا ترش یا گرم اشیاء کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہئے ۔ گرم تاثیر والی اشیاء کے ساتھ سرد تاثیر رکھنے والی اشیاء نہیں کھانا چاہئں۔

لیکن  غذاؤں  کے کچھ امتزاج سے آگاہ ہونا ضروری ہےجو صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

مختلف فوڈ گروپس  میں غذائی اجذاء کی وجہ سے  ہاضمے کے الگ الگ عمل ہوتے ہیں اور غیر مطابقت پذیر  غذاؤں کو ملا کر یا آگے پیچھے کھانے سے  غذائی اجزاء کی جسم میں  جذب میں کمی ہو سکتی ہے ، اس کے علاوہ  ہاضمے کے مسائل،  اور مجموعی صحت کے لیے  مضر اثرات بھی   ثابت ہو سکتے ہیں ۔

مختلف کھانوں کی تراکیب نے جہاں ذائقے اور صحت کو فروغ دیا ہے وہیں  کم سطح پر کچھ ایسی اشیاء کو بھی غذاؤں میں ایک ساتھ شامل کیا گیا  ہے جو میڈیکل سائنس اور قدیم طب تک  میں منع ہیں یا ہم کہہ سکتے ہیں کہ حساس طبیعت رکھنے والوں کے لئے صحت کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں ۔

اس مضمون میں ہم کچھ غذاؤں  کے  ساتھ  دہی کا استعمال  مضر صحت ہے اس لئے  ہم ان غذاؤں پر بات کریں گے جن سے  دہی کا استعمال کرتے وقت پرہیز کیا جاتا ہے۔

غذائیں تو سب ہی اللہ تعالیٰ کی بیش بہا نعمت ہیں ۔ لیکن بعض غذاؤں کو ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ملا کر نہیں کھانا چاہئے۔ دہی جو پروٹین اور غذائی اجذاء سے بھرپور ہوتا ہے اور صحت کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔ لیکن اس کو بھی کچھ غذاؤں کے  ساتھ  استعمال  کرنے میں بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ دہی میں کیلشیم، وٹامن بی ٹو، وٹامن بی بارہ، میگنیشیم  اور پروبائیوٹکس   وغیرہ ہوتے ہیں ۔

گرم مشروبات جیسے چائے، کافی ، قہوہ وغیرہ، کھٹے پھل، دودھ، پنیر،  آم، پھلیاں، انڈے، مچھلی کے ساتھ دہی کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ان کھانوں کے ساتھ دہی کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

پھلوں اور دہی کا امتزاج:

پھل تازگی اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جن کے غذائی اجذاء جلد ہضم ہونے والے ہوتے ہیں۔ لیکن دہی کو ہضم ہونے میں پھلوں کی بہ نسبت کچھ  وقت درکار ہوتاہے ۔ دونوں کو ایک ساتھ یا آگے پیچھے کھانے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جیسے آم ایک پھل ہے جس کی تا ثیر گرم ہوتی ہے  جو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور دہی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے ۔ اس لئے ان کو ایک ساتھ ملا کر کھانا صحت کےلئے منفی نتائج پیدا کر سکتا ہے۔   دہی اور پھلوں کا امتزاج صحت کےلئے موزوں نہیں ہے۔  کیونکہ ان کو ملا کر کھانے سے معدے کا درد ، گیس اور اپھارے کی شکایت یا جلد پر بھی مضر اثرات ہو سکتے ہیں ۔

 ترش (کھٹے )پھل اور دہی کا امتزاج

ترش (کھٹے)  پھل یعنی جن میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے  جیسے سنترے، لیموں اور گریپ فروٹ  وغیرہ  یہ  قدرتی طورپر  انتہائی تیزابیت والے

ہوتے ہیں۔ جب  ان پھلوں کو دہی کے ساتھ ملایا جائے، جو کہ تھوڑا تیزابیت والا بھی ہے، تو یہ امتزاج   صحت کے نقصان  کا باعث بن سکتا ہے۔ اور ان  دونوں  غذاؤں کا امتزاج ، ہاضمے کے عمل  میں خلل ڈال سکتا ہے۔ یہ امتزاج ہاضمے میں تکلیف اور  تیزابیت کا سبب بن سکتا ہے اور آنتوں میں فائدہ مند بیکٹیریا کے توازن کو بھی  بگاڑ سکتا ہے۔

اسی طرح کچھ اور پھل بھی ہیں  جن کا ذائقہ کچھ ترش ہوتا ہے جیسے اسی طرح کے  کھٹے پھل جیسے انناس، انگور ، فالسے، کیوی اور کھٹے سیب کو دہی میں نہیں ملانا چاہیے۔ ان پھلوں میں موجود انزائمز دہی میں موجود پروٹین  پر خراب اثر ڈال  سکتے ہیں جس سے اسے ہضم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس امتزاج کے نتیجے میں اپھارہ، گیس اور پیٹ کی خرابی ہو سکتی ہے۔

خمیر شدہ کھانے کی اشیاء اور دہی کا امتزاج

اگرچہ دہی بذات خود ایک خمیر شدہ غذا  ہے، لیکن اسے دیگر خمیر شدہ کھانوں کے ساتھ ملانے سے گریز کیا جائے جیسے کمچی، یا خمیر شدہ اچار۔ متعدد خمیر شدہ کھانوں کو ملانا نظام ہضم پر حاوی ہو سکتا ہے، جس سے ہاضمے کے مسائل اور آنتوں کے بیکٹیریا کا عدم توازن پیدا ہوتا ہے۔ ان کے انفرادی فوائد سے پوری طرح لطف اندوز ہونے کے لیے خمیر شدہ کھانوں کا الگ سے استعمال کرنا  ہی بہتر ہے۔

گوشت اور پروٹین سے بھرپور غذائیں

دہی ایک دودھ کی مصنوعات ہے، اور اسے گوشت یا دیگر پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ ملانا ہاضمے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔  کیوں کہ چکنائی اور پروٹین مماثل غذائیں ہیں۔ پروٹین کو زیادہ سے زیادہ ہاضمے کے لیے تیزابی ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ دہی میں الکلائن خصوصیات ہوتی ہیں۔ دونوں کو ملانے سے دونوں کے غذائی اجذاء کے کیمیائی عمل سے صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ اس امتزاج کے نتیجے میں ہاضمے میں تکلیف، اپھارہ اور غذائی اجزاء میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

مچھلی

مچھلی یا سی فوڈ کو دہی کےساتھ نہیں کھانا چاہئے  کیوں کہ ا س سے پیٹ میں درد اور بد ہضمی کی شکایت یا متلی بھی ہو سکتی ہے ۔

گرم مشروبات 

گرم مشروبات جیسے  چائے ، قہوہ ، کافی وغیرہ کے بعد یا پہلے  بھی دہی کےاستعمال سے پرہیز کرنا چاہئے ۔