ہیلتھ ٹپس

عام روز مرہ کی 10 عادات کو ترک کیجیے اور اپنی زندگی کو صحت مند بنائیے


کیرولائنا: صبح آنکھ کھلتے ہی، سب سے پہلے کافی کا لطف اٹھانا، یہ ایک بے ضرر معمول لگ سکتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں، اس کا آپ کی صحت پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے؟۔
امریکا کے جنوبی کیرولائنا میں ایک فزیکل تھراپسٹ، کرس بوئیچر ہیں جن کی روزمرہ کی صحت سے متعلق تجاویز اور وزن کم کرنے کے کارآمد مشوروں کیوجہ سے سوشل میڈیا پر بہت بڑی فالوینگ ہے۔


حالیہ تحقیق پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایسی دس روز مردہ کی عادات کا انکشاف کیا جو وزن میں اضافے، نیند کو خراب کرنے اور لوگوں کو کم توانائی بخشنے کا باعث بنتی ہیں۔
اپنی فہرست کو انہوں نے سات لاکھ افراد کے تجزیے کے بعد آن لائن شیئر کیا اور کہا کہ صحت مند رہنا بہت آسان ہے۔ وہ 10 عادتیں درج ذیل ہیں۔
ایک‘ صبح اٹھتے ہی پہلی چیز کافی پینا
دو‘بستر پر لیٹے لیٹے ای میلز اور نوٹیفکیشنز چیک کرنا
تین‘ ناک سے بجائے منہ سے سانس لینا: منہ سے سانس لینے سے منہ خشک ہو سکتا ہے کیونکہ ہوا کے مسلسل بہاؤ سے پانی بخارات بن کر نکلتے ہیں جس سے بیکٹیریا کی افزائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور پھر دانتوں کے خراب ہونے یا انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
چار‘سونے سے پہلے فون استعمال کرنا


پانچ‘ ناشتے میں صرف اناج کھانا
چھ‘بہت کم پروٹین کھانا
سات‘ ایک ہی ڈیسک پر طویل مدت تک لگاتار کام کرتے رہنا
آٹھ‘ سوڈا اور جوس پینا
نو‘شراب نوشی کرنا
دس‘سوتے وقت آنکھوں پر تیز روشنی پڑنا