پاکستان

بجلی بم کے بعد اب پیش خدمت ہے پٹرول بم


 حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک  اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی  کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم  گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99  روپے فی لیٹر تک  اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 275 روپے 60  پیسے ہوگئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد  فی لیٹر ڈیزل 283 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہوگیا ہے ، یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔ گھریلوصارفین کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لیے اس اضافے سےمستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھادیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک پہنچ گیا۔

ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا۔ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے اور 700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔

401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپےاضافے سے41.36روپے اور 501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے جبکہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا۔

اگر بجلی کے بلز میں ٹیکسز کو ملایا جائے تو سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت اس سے کہیں زیادہ بنتی ہے۔

ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے اور 51سے100 یونٹ تک کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا.