Blog

صحت

مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کیلئے 6قدرتی طریقے


سیکس ٹائم انسان کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اگر آپ اپنے پارٹنر سے قبل  ہمیشہ جلدی فارغ ہو جاتے ہیں تو یہ چیز آپ دونوں کے باہمی تعلقات میں دراڑ کا باعث بھی ہو سکتا ہے ۔مردوں کے اندر اکثر جلد فارغ ہو جانا مردانہ کمزوری کی ایک اہم علامت ہوتی ہے ۔ سیکس ٹائم کو بڑھانے کے لیۓ اکثر مرد مختلف ادویات کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جس کے سائڈ افیکٹ ان کی صحت کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔

۔1 سیکس ٹائم کم ہونے یا جلدی فارغ ہو جانے سے کیا مراد ہے؟

سیکس ٹائم کے کم ہونے سے مراد یہ ہے کہ قربت کے پلوں میں پارٹنر سے پہلے فارغ ہو جانا ہے بنٹرنیشنل گائڈ لائن کے مطابق دخول کے صرف ایک منٹ کے اندر فارغ ہوجانے کا مطلب جلدی فارغ ہو جانا ہے ۔سوسائٹی آف سیکس تھراپی اور ریسرچ کے 2005 کے سروے کے مطابق دخول کے بعد 3 سے 7 منٹ کا وقت نارمل تصور کیا جا تا ہے اور اس سے قبل فارغ ہو جانا سیکس ٹائم کے کم ہونے کا اشارہ ہے۔

۔2 بغیر ادویات کے سیکس ٹائم بڑھانے کا طریقہ

صحت مند طرز زندگی جس طرح انسان کو صحت مند بناتی ہے اسی طرح جنسی زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے جس کو اپنا کر انسان بغیر ادویات کے استعمال سے سیکس ٹائم کو بہتر بنا سکتا ہے۔

۔1 باقاعدگی سے ورزش کریں

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے انسان کی دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔ سیکس کرنے سے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوتا ہے۔ مگر وہ انسان جو باقاعدگی سے ورزش کرتا ہے۔ اس کے دل کی حالت دوسروں کے مقابلے میں بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ زيادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔

ہر روز آدھے گھنٹے تک ورزش کر کے پسینہ بہانا صحت اور جنسی کارکردگی کو بہتر بناسکتی ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے انسان کے پٹھے اور دیگر عضلات مضبوط ہوتے ہیں جس سے جنسی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور کنٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔

۔2 ذہنی دباؤ سے آزاد رہیں

ذہنی دباؤ صرف جسمانی طور پر انسان کو کمزور نہیں کرتا ہے بلکہ وہ اعصاب کی کمزوری کا بھی سبب بنتا ہے۔ جس کی وجہ سے اعصابی کمزوری جنسی کمزوری کا بھی سبب بن سکتی ہے جس سے نجات حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ ذہنی دباؤ اور پریشانی کو خود پر حاوی کرنے کے بجاۓ اس سے بچنے کے لیۓ آپ خود کوشش کرسکتے ہیں۔

جنسی عمل کے دوران سیکس ٹائم بڑھانے کا دباؤ لینے کے بجاۓ اس وقت کو انجواۓ کریں اور کوشش کریں کہ اس دوران خوشی کو محسوس کر سکیں ۔ سانسوں کے اندر باہر کرنے سے خود پر کنٹرول حاصل کریں اور اس وقت میں دیگر مسائل اور پریشانیوں کے بارے میں سوچنے سے پرہیز کریں۔

۔3 دخول سے قبل اس کی تیاری

کچھ مردوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جنسی تعلق میں سب سے اہم دخول ہوتا ہے اور اس کے بعد سے سیکس ٹائم کا شمار شروع ہو جاتا ہے کسی حد تک یہ بات درست بھی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کہ دخول سے قبل آپ اور آپ کا پارٹنر کس حد تک اس کے لیۓ تیار ہو سکے ہیں۔

عام طور پر خواتین کے لیۓ دخول سے قبل کا وقت زیادہ اہم ہوتا ہے۔  اس کے لیۓ اپنی ساتھی کو تیار کرنا مرد کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے۔ سیکس ٹائم کو بہتر کرنے کے لیۓ اس کی تیاری وقت سے پہلے کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ کا پارٹنر بھی اس کے لیۓ تیار ہو گا تو اس صورت میں آپ دونوں کے ٹائمنگ ایک دوسرے سے میچ کر سکیں گے اور آپ حقیقی خوشی حاصل کر سکیں گے۔

۔4 صحت مند غذا کا استعمال کریں

اگر آپ اپنی صحت میں کسی بھی قسم کی خرابی محسوس کر رہے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اپنی غذا پر غور کرنا ضروری ہے اگر آپ ایسی غذا کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ صرف زبان کے مزے کے لیۓ ہے اور صحت کے حوالے سے بہتر نہیں ہے تو یقینا اس کے اثرات آپ کی صحت پر بھی ہوں گے۔

۔5 تمباکو نوشی سے پرہیز

تمباکو نوشی بلڈ پریشر میں اضافے اور دل کو کمزور کرنے کا سبب ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے جہاں انسان جسمانی کمزوری کا شکار ہوتا ہے وہیں اس کے اندر جنسی کمزوری بھی پیدا ہوتی ہے ماہرین کے مطابق تمباکو نوشی مردانہ کمزوری کا ایک بڑا سبب ہوتی ہے جس کو چھوڑ کر اس کمزوری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

۔6 سیکس ٹائم بڑھانے کے لیے خاص غذائیں

اگر آپ سیکس ٹائم کی کمی کا شکار ہیں تو اسکے لیۓ آپ کو کچھ خاص غذاؤں کا استعمال اس کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے

۔1 لہسن اور پیاز کا استعمال دوران خون کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

۔2 کیلے پوٹاشیم سے بھر پور غذا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کم کر کے سیکس ٹائم بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

۔3 کالی اور سبز مرچ جو قدرتی جز کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ان کا استعمال اندرونی سوزش اور بلڈ پریشر کو کم کر کے سیکس ٹائم کو بہتر بناتی ہیں۔

۔4 اومیگا 3 والی غذائیں جن میں مچھلی، زیتون کا تیل شامل ہے۔ وٹامن بی 1 جو مختلف قسم کی دالوں میں موجود ہوتا ہے۔

۔5 انڈے جو پروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں ان سب اشیاء کا استعمال جنسی صحت کے لیۓ بہت بہتر ثابت ہوتا ہے۔


Shop
Sidebar
Wishlist
0 items Cart
My account