صحت

اٹنگن مردانہ کمزوری کے لئے لاجواب جڑی بوٹی


مختلف نام:

مشہور نام اٹنگن ۔ فارسی تخم انجرہ۔ عربی بزر القریض۔ گجراتی اٹنگن۔ مرہٹی کرڈو۔ لاطینی بلی فیری سیڈزلس پیس  اور انگریزی میں بلی بھر سیڈز کہتے ہیں۔

شناخت:

اٹنگن کے پودے نمناک زمین میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ پودے چھتے دار ہوتے ہیں۔ یہ چار چار آپس میں جڑے ہوئے اور چاروں طرف پھیلے ہوتے ہیں اور اس کے  بیچ السی کے بیجوں کی شکل کے ہوتے ہیں۔ رنگ سیاہی مائل، ذائقہ بدمزہ اور پھیکا ہوتا ہے۔ دوا کی صورت میں اس کے تخم ہی استعمال کیے جاتے ہیں۔

 ماڈرن تحقیقات:

گلوکو سائیڈ بیفرین،کیاٹےکول، ٹے نین، صابن کی طرح مواد اور انگوری شکر اجزاء پائے جاتے ہیں۔

فوائد:

تخم اٹنگن  منی  کو گاڑھا کرنے والے ہوتے ہیں اسلئے سرعت، کثرت احتلام اور منی کے کیڑے بڑھانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ سیلان میں بھی فائدہ مند  ہیں۔ ا سے زیادہ تر مردانہ کمزوری،سرعت وجریان کے سفوفات اور معجونوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ 5 گرام بیج اُٹنگن  سالم صاف کرکے گیلے کپڑے سے پونچھ کر خشک کر کے برابر چینی ملا کر دودھ کے ہمراہ کھانا جریان اور سرعت کے لئے مفید  ہے۔ علاوہ ازیں خشک و تر کھانسی کے لئے مفید ہے اور پھیپھڑوں و چھاتی کے ردّی مادہ کو صاف کرتا ہے۔

اٹنگن کے آسان و آزمودہ مجربات

سفوف جریان:

بیج اوٹنگن،تج،تال مکھانہ، بیج بند، موچرس،گوکھروخورد، گوند کیکر ہر ایک  9 گرام سنگھاڑاخشک، اسگند ناگوری، چنیا گوند،شقاقل ہر ایک 6گرام ، موصلی سفید ، موصلی سیاہ ہر ایک 12 گرام ، چینی سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔6 گرام صبح اور 6گرام شام گائے کے نیم دودھ سے دیں۔

مزاج:

گرم خشک۔

نیا گوند، شقاقل ہر ایک  6 گرام، موصلی سفید، موصلی سیاہ ہر ایک12گرام، چینی سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ 6 گرام صبح اور 6 گرام شام گائے کےنیم گرم دودھ سے دیں۔

دیگر:

تخم اُٹنگن ، تال مکھانہ،تج،ستاور، بیج بند، گوکھرو چھوٹا، موچرس گوند کیکر ہر ایک 9 گرام سنگھاڑا خشک، آسگندھ ناگوری، چنیا گوند، شقاقل مصری، ہر ایک 6 گرام، چینی سب ادویہ کے برابر، سفوف بنا کر 6 گرام روزانہ دودھ گائے یا بکری نیم گرم سے لیں۔ جریان اور منی کے پتلا پن کے لئے ازحد مفید  ہے۔

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

(Blepharis . Edulis ) اٹنگن

فیملی :

(Acanthaceae)

دیگرنام:

فا رسی میں تخم انجرہ،عر بی میں بز رالقریض،گجراتی میں اوٹنگن ،مرہٹی میں کرڈو ۔

ماہیت:

اس  کا پودا ہا نسہ کی طرح جھاڑی دارہوتا ہے یہ پودا چھتے دارنمناک زمین میں پید اہو تا ہے ۔جس کی شاخیں ایک سے دو فٹ لمبی ہو تی ہیں ۔پتے لمبو تر ے کنا رے کٹے ہوئے لگ بھگ ڈیڈھ انچ چوڑے ، اس میں ڈوڈے لگتے ہیں ۔ جن میں چھوٹے چھوٹے سیا ہی مائل سفید یا نیلے تخم بھرے ہو تے ہیں ۔

ذائقہ:

پھیکا اوربدمزہ ہو تا ہے ۔

مزاج:

گرم و خشک بد رجہ اول ۔

افعال خاص:

مقوی باہ،ممسک ومغلظ منی ۔

استعمال:

حابس، دستو ں کو روکتا اورنفخ پیداکرتا ہے۔مغلظ منی ہو نے کی وجہ سے جریان وامسک کے لئے مفید ہے۔اعصا ب کو طاقت دیتا ہے ۔ضعف باہ اورکمر درد میں مفید ہے۔ قوت باہ کو بڑھاتا ہے تراورخشک کھانسی کے لئے مفید ہے۔ پھیپھڑوں کوردی موادسے صاف کرتا ہے۔

فعل خاص:

تخم اوٹنگن  کو بھون کر مرہم داخلیو ں میں ملا کر رحم کے کینسر اور ورم رحم میں لگا نا مفیدہے۔

کیمیاوی اجزاء:

گلو کو سائیڈٖ بلیغرین، کیا ٹے کول،ٹے ٹین،صابن جیسا مواد ، شکر انگوری

کیمیا وی اثرات:

سپرٹ میں بھگو دی جا ئے تو اس کا رنگ زرد جبکہ دوتین گھنٹہ کے بعد زیا دہ گہرا ہوجائےگا ۔

کشتہ:

تخم اورٹنگسن کو باریک پیس کر اس کے درمیان شنگرف یا ہڑتا ل کی ڈلی رکھ کر آگ دینے سے باوزن کشتہ نکلے گا ۔ آگ آدھ کلو سے تین تک ہونی چاہئے ۔

مقدارخوراک :

تین سے پانچ گرام (ماشہ) تک ۔

تاج المفردات