صحت

ان کھانوں کے ساتھ چائے اور کافی آپ کے لیے زہرقاتل ہے


چائے اور کافی دنیا میں سب سے زیادہ  استعمال ہونے والی مشروب ہے، لوگ چائے اور کافی کے ساتھ مختلف کھانوں سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔

 لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ایسے بہت سے کھانے ہیں جنہیں چائے یا کافی کے ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ پیٹ کے مسائل پیدا کردیتے ہیں۔

کھٹے پھل 

کینو ،چکوترا اور لیموں جیسے کھٹے پھل آپ کے پیٹ میں پی ایچ  کی سطح  کو تبدیل کرتے ہیں، اگر آپ ان پھلوں کو کھانے کے بعد چائے یا کافی کا استعمال کریں گے تو یہ آپ کے پیٹ میں تیزابیت کی وجہ  بن سکتے ہیں۔

مرچ مصالحے والے کھانے

مرچ مصالحے والے کھانے ویسے ہی تیزابیت کی وجہ بنتے ہیں لیکن  چونکہ  چائے اور کافی  میں بھی تیزابیت کی خصوصیت ہوتی ہے  لہٰذا اگر مرچ مصالحے والے کھانوں کے ساتھ چائے اور کافی کا استعمال کیا جائے تو  وہ  گیسٹرک مسائل کے ساتھ ساتھ سینے میں جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

ہری سبزیاں

پالک، میتھی، بروکولی جیسی دیگر ہری سبزیوں میں  آکسیلیٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اگر ان سبزیوں کو چائے یا کافی کے ساتھ استعمال  کیا جائے  یا سبزی کھانے کے فوری بعد چائے، کافی لی جائے  تو یہ آپ کے جسم میں منرلز کو جذب کرنے میں دشواری کا سبب بن سکتے ہیں۔

بیکری آئٹمز

چائے کے ساتھ بسکٹ ، کیک ، پاپے ، میٹھا بن اور دیگر بیکری آئٹمز کا استعمال سب شوق سے کرتے ہیں لیکن یہ صحت کیلئے خطرناک ہے۔

 کیونکہ میٹھی چائے کے ساتھ میٹھی اشیا  آپ کے جسم میں شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھاتی ہے جو آپ کیلئے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔