چلنا ایک ایسا عمل ہے جو آپ کے مزاج کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تاہم اس میں چلنے کی رفتار کو خاص اہمیت حاصل ہے، اگر کوئی شخص بہت ہی آہستہ چلتا ہے تو یہ عمر رسیدگی کے علاوہ صحت کے کئی مسائل کی جانب اشارہ کرتا ہے تو ماہرین صحت کے نزدیک بالغ فرد کی چلنے کی رفتار کتنی ہونی چاہیے؟
ماہرین صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک بالغ شخص کی اوسط چلنے کی رفتار تقریباً 3 میل فی گھنٹہ (mph) ہے، تاہم یہ مختلف عوامل جیسے عمر، جنس، قد، وزن، فٹنس کی سطح، اور زمین کی نوعیت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ آپ کی میٹابولک ریٹ، وزن، کمر کا سائز، اور پٹھوں کی طاقت بھی آپ کی رفتار پر اثر انداز ہوتی ہے۔
عمر بھی چلنے کی اوسط رفتار میں ایک اہم عنصر ہے۔ 2020 میں ایک رپورٹ میں مختلف مطالعات کا تجزیہ کیا گیا جس میں عمر کے لحاظ سے چلنے کی رفتار کو دیکھا گیا۔
جنس
عورت اور مرد حضرات کی چلنے کی رفتار بھی مختلف ہوتی ہے۔
تیز چلنے کی رفتار کیا ہے؟
تیز چلنے کی رفتار ہر شخص کے فٹنس لیول اور دیگر عوامل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے، مگر ایک آسان طریقے سے آپ یہ جانچ سکتے ہیں کہ آپ تیز چل رہے ہیں یا نہیں، اگر آپ تیز چل رہے ہیں تو آپ بات کر سکتے ہیں مگر گانا نہیں گا سکتے۔ آپ کی رفتار تقریباً 3 mph ہو سکتی ہے، مگر یہ رفتار چلنے جیسی نہیں ہوگی۔
سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کے مطابق، تیز چلنے کی رفتار 3.5 سے 4 mph ہونی چاہئے، جو کہ اعتدال پسند شدت کی جسمانی سرگرمی سمجھی جاتی ہے۔ 2018 کے مطالعے میں یہ تجویز کیا گیا کہ بالغوں کے لیے 100 قدم فی منٹ چلنا صحت کے فوائد حاصل کرنے کا بنیادی ہدف ہے۔
اگر کوئی شخص ماہرین کی اس بتائی ہوئی رفتار کے مطابق چلتا ہے تو وہ ایسے افراد جن کی چلنے کی رفتار کم سے زیادہ صحت مند ہے۔