فیچرڈ

شوگر اور موٹاپا کنٹرول کی ادویہ دماغی امراض کاسبب بن سکتی ہیں، تحقیق


طبی ماہرین نے ذیابیطس اور موٹاپے پر قابوپانے کے لیے مختلف ادویہ استعمال کرنے والے خواتین و حضرات کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی اور ان ادویہ کے استعمال سے متعلق آگاہی الرٹ جاری کردیا۔

طبی ماہرین نے نئی حقیق سے حاصل ہونے نتائج کی روشنی میں شوگر اور موٹاپا کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ادویہ استعمال کرنے والوں کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادویہ ڈپریشن اوردماغی امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات، برازیل اورایران کے طبی ماہرین کی سربراہی میں کی گئی یہ نئی تحقیق  جرنل کرنٹ نیوروفرماکولوجی میں شائع ہوئی تھی۔

اس سلسلے میں ماہرین نے وزن میں کمی کی مقبول ادویہ کا تحقیقی جائزہ لیا اور تفصیلی جائزہ رپورٹ میں بتایاکہ یہ ادویہ قدرتی ہارمون اورخون میں شکراوربھوک کو کنٹرول کرتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی زیادہ تر مقبول ادویہ کم ڈوپامائن فنکشن والے خواتین اور حضرات میں ڈپریشن اورخودکشی کے رجحانات بڑھانے کاسبب بنتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ادویہ موٹا پے اور ذیابیطس کے علاج  کے لیے موثر اور کارگر ہیں مگر دماغی صحت پران کے ممکنہ مضراثرات کوسمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تحقیق میں پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کی بیشتر ادویہ دماغ کے کچھ حصوں کو بری طرح متاثر کرسکتی ہیں۔