فیچرڈ

8 ڈائیٹ ٹپس جو بینائی تیز کرے اور شوگر کنٹرول رکھے


اگر آپ ایسی غذا لینا چاہتے ہیں جو بینائی بہتر کرے اور ساتھ ہی شوگر (ذیابیطس) کو کنٹرول میں رکھے،تو یہ دونوں مقاصد ممکن ہیں۔ اس کیلئے درست اور ٹارگٹڈ کھانوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہاں 8 بہترین ڈائیٹ ٹپس دی جا رہی ہیں جو بینائی کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ شوگر متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہیں:

1. پتوں والی سبزیاں

پالک، میتھی، سرسوں جیسی پتوں والی سبزیوں میں لُوٹین اور زیکسینتھن نامی قدرتی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ لو-گلیسیمک بھی ہے جو بلڈ شوگر میں اضافہ نہیں کرتا۔

2. گاجر، شملہ مرچ، میٹھے آلو

گاجر اور دیگر نارنجی رنگ والی سبزیاں وٹامن A اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہیں جو ریٹینا کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ یہ بھی شوگر کے لحاظ سے محفوظ سبزیاں ہیں۔

3. اومیگا-3 فیٹی ایسڈ والی مچھلی

سالمَن، سارڈین، ٹراوٹ مچھلیاں ریٹینا کو نمی فراہم کرتی ہیں، خشک آنکھ سے بچاتی ہیں، اور بینائی کی کمزوری روکتی ہیں۔ یہ انسولین حساسیت کو بہتر بناتی ہیں اور سوزش کم کرتی ہیں۔

4. بلیو بیریز، آم، انگور اور چیریز

یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، خاص طور پر ان میں anthocyanins ہوتے ہیں جو آنکھ کے اعصابی خلیات کو تحفظ دیتے ہیں۔ ان میں شوگر بھی کم ہے، یعنی یہ شوگر نہیں بڑھاتے۔

5. بادام، اخروٹ، اور السی

ان میں وٹامن E، زنک اور اومیگا 3 پایا جاتا ہے جو بینائی کو بڑھاپے میں کمزوری سے بچاتے ہیں۔ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتے ہیں، خاص طور پر انسولین مزاحم کو کم کرتے ہیں۔

6. ٹماٹر اور ہری مرچیں

ان میں لائیکوپین اور وٹامن C ہوتا ہے جو آنکھوں کے لیے antioxidant کا کردار ادا کرتا ہے۔ شوگر بھی نہیں بڑھتی اور جسم کی سوزش کم کرتے ہیں۔

7. سبز چائے یا دار چینی والا قہوہ

اس قہوے میں فری ریڈیکلز سے لڑنے والے مرکبات موجود ہوتے ہیں اور بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

8. ان چیزوں سے پرہیز کریں

سفید آٹا، پراسیسڈ شوگر، فاسٹ فوڈ، فرائیڈ آئٹمز. یہ تمام خوراک شوگر بڑھاتے ہیں اور آنکھوں کے ریٹینا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ یہ جسم میں سوزش بھی پیدا کرتے ہیں۔