پاکستان, فیچرڈ

آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی


نیو یارک عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 2 قرض پروگرام لینے کے لیے بات چیت کی، اس دوران آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر تک کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کےلیے پہلی درخواست دی گئی، اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے بھی اضافی 1.2 ارب ڈالر فنڈ پروگرام کی کوشش کی گئی

ذرائع نے بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان کی فنڈنگ کی درخواست پر آئی ایم ایف ایک بار پھر غور کرے گا، آئی ایم ایف موسمیاتی تبدیلیوں کی درخواست مئی کے دورہ پاکستان پر مشاورت کے بعد منظور کرے گا، آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گا، اس دوران مشن نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کے ساتھ کام کرے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں سے بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ ملکر متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا، قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے، پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
فاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے اور اس حوالے سے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رواں سال یا اگلے مالی سال کے دوران بڑا خطرہ نظر نہیں آ رہا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور ساتھ دیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار منصوبہ ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے۔