شوبز

ابرار الحق کو کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کی پیش کش ہوئی


ابرار الحق کو کون نہیں جانتا‘ ابرارالحق نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بہت مقبول ہیں‘ آپ ان کے مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ ان کرن جوہر جو انڈیا کے بہت بڑے فلم ساز ہیں انہوں نے اپنی فلم جگ جگ جیو میں ان کا مشہور زمانہ گانا نچ پنجابن پنجابن نچ شامل کیا۔اب معروف گلوکار ابرارالحق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کئی سال تک بالی ووڈ کے لیے میوزک البمز اور فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوتی رہیں لیکن انہوں نے بالی ووڈ کی ہر پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سنگر ابرارالحق نے بتایا کہ انہیں بھارت کی مشہور موشن پکچر کمپنی ’Eros‘ سے بھی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے انکار کردیا تھا جس پر بھارتی کمپنی کے لوگ حیران تھے کہ کیا کوئی ان کی آفر کو بھی رد کرسکتا ہے۔


ابرارالحق نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو بھی ٹھکرا کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے دوستوں نے یہ فلم کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا لیکن وہ اپنی بات پر قائم رہے۔ کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کرنے سے انکار کی وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا، دراصل وہ (بالی ووڈ والے) چاہتے تھے کہ میں بعض معاملات پر بات کرنا ترک کردوں۔‘


ابرار نے کہا، ’میرے لیے ایسا کرنا ناممکن تھا کیونکہ میں ایسی کسی جگہ کام نہیں کرسکتا جہاں اظہار رائے کی آزادی نہ ہو، لہٰذا میں نے کترینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔