دیسی ٹوٹکے

چندمفید گھریلو ٹوٹکے


بادام کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے  ایک چمچ شکر اس جار میں ڈال دیں جس میں بادام  رکھے ہوں .    شکر ڈالنے سے بادام بہت دنوں تک محفوظ  رہ پائیں گے .
دہی جمانےسے قبل دودھ کو ابال لیں اور  اس میں دو سبز مرچ ڈال دیں  اس سے دہی جلد اور سخت جمے گا .
رات کو سونے سے قبل تین چمچ کھانے کا سوڈا  پانی بھرے ٹب میں ڈال دیں اور  صبح اس پانی سے باتھ روم دھو لیں م. باتھ روم   چمک اٹھے گا اور بدبو بھی جاتی رہے گی .
ایک چمچ کھانےکا سوڈا ، نمک اور  سہاگہ لے کر  کسی بوتل میں رکھ لیں .  روزانہ اس سے دانت صاف کریں . اس سے دانتوں کی پیلاہٹ ختم ہو جائے گی .
سرسوں کے تیل میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر  دانتوں  پر لگانے سے  دانت سفید ہو جاتے ہیں .
خشک لیموں کے چھلکوں کا سفوف بنالیں  اور اس میں نمک ملا کر دانت صاف کریں  . اس سے دانتوں کا میل چلا جائے گا .