عام طور پر مزارات اور قبروں کو احترام کی نگاہ سے ہی دیکھا جاتا ہے اور ان پر فاتحہ خوانی ہی کی جاتی ہے، تاہم بھارت میں ایک قبر ایسی بھی ہے جس پر سکھ مذہب کے افراد جوتے برساتے دکھائی دیتے ہیں۔برسوں سے جاری اس روایت کو برقرار رکھتے سکھ کمیونٹی کے افراد کی جانب سے اس حکم کی تعمیل کی جا رہی ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایتاوا میں واقع یہ قبر ایک مسلمان کی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اس قبر کو 500 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، جو کہ چغل خور کے مقبرے کے نام سے مقبول ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات چیت میں مقامی شہری اقبال کا کہنا تھا کہ میں بریلی کی جانب جا رہا تھا تاہم بھولو سعید کی قبر پر جوتے مارنے آیا ہوں تاکہ میرا سفر محفوظ ہو سکے۔
جبکہ داتوالی کے رہائشی بلال کا کہنا تھا کہ میں نے قبروں پر چادر، موم بتیاں رکھتے تو دیکھا ہے، تاہم جوتے مارنا پہلی بار دیکھ رہا ہوں