دلچسپ و عجیب

مردوں کی عمر کم اور خواتین کی زیادہ کیوں ہوتی ہے؟


مردوں کے مقابلے میں زیادہ بیمار رہنے کے باوجود خواتین کی عمر نسبتاً لمبی کیوں ہوتی ہے؟ محققین کی جانب سے عمر کا یہ راز جاننے کیلئے برسوں پر محیط ریسرچ کی گئی جس کے نتائج نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرد ہوں یا خواتین بیماریاں دونوں کا ہی مشترکہ مسئلہ ہے، تاہم تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ صحت کی خرابی کے باوجود خواتین کی زندگی کا دورانیہ مردوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جبکہ مردوں کو ان سے زیادہ مہلک بیماریاں گھیرے رکھتی ہیں۔


موٴقر جریدے پبلک ہیلتھ جنرل لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد ہوں یا خواتین امراض دونوں کو علیحدہ علیحدہ متاثر کرتے ہیں لیکن صحت کی خرابی کے باوجود خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک زندہ رہتی ہیں۔دوسری جانب جو امراض مردوں کو متاثر کرتے ہیں وہ زیادہ مہلک ہوتے ہیں جو ان کی زندگی کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔
واشنگٹن اور کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں کے سائنس دانوں نے دنیا بھر میں تقریباً 30 برس کے دوران صحت کے حوالے سے عالمی تجزیہ کیا جس میں بیماریوں کی 20 اہم وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔تجزیہ کے بعد یہ نتائج سامنے آئے کہ بیماریاں دونوں جنسوں کو علحیدہ طرح سے متاثر کرتی ہیں حیران کن حد تک دونوں کے درمیان یہ فرق بلوغت سے پہلے ہی ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔30سالہ عالمی تجزیے سے یہ بات سامنے ا?ئی کہ کمر میں درد، ڈپریشن اور ڈیمنشیا خواتین کو زیادہ برسوں تک معذوری میں مبتلا رکھتی ہیں، جب کہ مرد حضرات میں امراض قلب، پھیپھڑوں کے کینسر اور گردے کی بیماریوں سے قبل از وقت موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج کے مطابق خواتین کمر کے نچلے حصے میں درد جیسی بیماریوں کے ساتھ زیادہ برس تک خراب صحت کا سامنا رہتا ہے، تقریباً 1.3 فیصد خواتین مرد حضرات کی نسبت اوسطاً 0.79 فیصد تک طویل عمر پاتی ہیں۔


تاہم مرد حضرات ان 20 میں سے 13 وجہ سے متاثر ہوتے ہیں لیکن ان میں قبل از وقت موت کا امکان زیادہ تھا، جن میں سڑک پر لگنے والی چوٹیں، امراض قلب، اور سانس اور جگر کی بیماریاں شامل تھیں، اور دونوں میں عمر کے ساتھ یہ فرق بڑھتا چلا گیا۔محققین کا کہنا ہے کہ ایک اہم نکتہ جو اس تحقیق سے واضح ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ خواتین اور مرد بہت سے حیاتیاتی اور سماجی عوامل میں کس طرح ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں زندگی کے ساتھ ان میں اتار چڑھاوٴ اور بعض اوقات یہ وقت کے ساتھ جمع ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ زندگی کے ہر مرحلے اور پوری دنیا کے خطوں میں مختلف صحت اور بیماریوں کا سامنا کرتے ہیں۔