ہیلتھ ٹپس

قیامت خیز گرمی میں تازگی برقراررکھنی کے لیے ان پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں


موسم گرما میں ملنے والے پھل  نہ صرف جسم میں پانی کی مقدار پوری کرنے بلکہ صحت کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس لیے ماہرین صحت موسم کی مناسبت سے پھلوں کے استعمال پر خاص زور دیتے ہیں۔

 تربوز 

اس سیزن میں سب سے زیادہ کھائے جانے والا پھل تربوز ہے، جو موسم گرما کی ایک بہترین سوغات ہے، رسیلا اور غذائیت سے بھرپور یہ پھل اپنے تازگی ذائقے اور ہائیڈریٹنگ خصوصیات کے لیے نمایاں ہے۔ غذائیت کے ماہرین نے تربوز کو تھکاوٹ دور کرنے اور ضروری ہائیڈریشن فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔

 خوبانی

موسم گرما کا ایک اور رسیلا اور مٹھاس سے بھرپور پھل خوبانی، قبض سے نجات اور ہاضمے میں مدد کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے۔

 ایہ پھل کم کیلوریز کے ساتھ بھوک کو کم کرکے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

فائبر سے بھرپور خوبانیوں کو آپ انہیں ناشتے میں کھا کر کافی وقت تک بھوک محسوس نہیں کریں گے۔

گرما

یہ پھل موسم گرما میں پسندیدہ سمجھا جاتا ہے، میٹھا اور رس سے بھرپور گرما معدنیات اور وٹامنز کا خزانہ ہے۔

 اس میں موجود فائبر ہاضمے میں مدد کرتا ہے، جبکہ اس کے علاج کی خصوصیات بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہیں، جس سے خون جمنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

 سیب

موسم گرما کے پھلوں میں ایک بہترین انتخاب سیب بھی ہے جو کہ کیلوریز میں کم ہوتا ہے لیکن وٹامنز کے ساتھ ساتھ آئرن اور زنک جیسے ضروری معدنیات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

سیب خون کی کمی دور کرنے، بیماریوں کی روک تھام اور چربی میں کمی کے لیے روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کیوی

گرمیوں کا یہ تروتازہ پھل انزائمز سے بھرا ہوتا ہے جو قوت مدافعت اور جگر کے افعال کو بڑھاتا ہے، یہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔

یہ پھل کھانے کے بعد بھاری پن کو روکتا ہے اور چربی کو جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے آپ ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔

ان پھلوں کو اپنی گرمیوں کی خوراک میں شامل کرنا نہ صرف جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا بلکہ غذائیت کو بھی یقینی بناتا ہے، جو کہ گرمی کے مہینوں میں صحت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔