ہیلتھ ٹپس

گوند کتیرا: فوائد سے مالا مال اور حیران کن خصوصیات کا حامل


گوند کتیرا  ایک خاردار درخت کا گوند ہے،یہ پودا عام طور پر پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے، جس کی اونچائی تقریباً 15میٹر تک ہوسکتی ہے۔ دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا ہوتا ہے۔ ایران کے علاوہ بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، ویتنام اور سوڈان میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس پودے کی گوند کی کوئی خوشبو اور ذائقہ نہیں ہوتا، یہ پودے کی اندرونی رطوبت کو خشک کرکے بنایا جاتا ہے اور اس کو کئی طرح سے استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کیساتھ ساتھ اس کو دیگر انڈسٹریز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس درخت کے پھولوں کی خوشبو ناگوار ہوتی ہے، اس کا گوند ہی بطور دوا استعمال ہوتا ہے۔گوند کتیرا کا استعمال تقریباً سو سال سے ہو رہا ہے، اندرونی طور پر استعمال کرنے کیلئے اس کے ساتھ پانی کی زیادہ مقدار استعمال کرنی چاہئے، دنیا میں اس کی پیداوار تقریباً 5500 ٹن سالانہ ہے۔ ایک درخت سے ایک سال میں پانچ کلو گوند ملتا ہے۔

.
گوند کتیرا کے طبی فوائد

ہیٹ سٹروک:
گوند کتیرا ہیٹ سڑوک کا انتہائی موثر علاج ہے۔ گرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کاا ستعمال آپ کو سخت گرمی اور لو سے محفوظ رکھتا ہے۔
ناک سے خون بہنا:
اگر آپ کے ناک سے خون بہتا ہے اور آپ کے ناک سے نکسیر آتی ہے تو گوند کتیرے والا پانی پینا اس کا موثر علاج ہے۔ عموماً نکسیر گرمی کے موسم میں آتی ہے چنانچہ گوند کتیرا کے استعمال سے آپ کا ٹمپریچر بھی بہتر رہتا ہے اور اس سے آپ کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اور اس طرح آپ کو بہت زیادہ گرم موسم میں گرمی نہیں لگے گی۔
مدافعتی نظام کی درستگی:
گوند کتیرا میں شامل اجزا آپ کے نظام مدافعت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ اور جسم میں اضافی توانائی اور طاقت لاتا ہے۔

قبض کی شکایت:
اگر آپ کو قبض وغیرہ کی شکایت ہے تو اس کے لیے آپ گوند کتیرے کا استعمال شروع کر لیں۔ اس سے آپ کو جتنی بھی قبض،بواسیر ہو، اس سے آپ کو کافی آرام مل جائے گا۔اور اس سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی اور اس سے آپ کا معدہ ٹھیک ہو گا۔ اور پھر نظام انہظام بھی بہتر کام کرنے لگے گا۔

گردوں کی تکلیف:
اگر آپ کو گردو کا کوئی مسئلہ ہے۔ یا آپ کو یورائن میں کوئی مسئلہ ہو ان سب بیماریوں کے لیے کوند کتیرا بہت زیادہ بہترین ہے۔اور اس سے آپ کے گردے کے مسائل وغیرہ بھی ختم ہو جائیں گے اور پیشاب بھی کھل کر آئے گا۔.
آپ کو جوان بنائے:
اگر آپ ہمیشہ جوان دکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ گوند کتیرے کا استعمال کریں۔اور اس سے اس سے آپ جوان بھی رہیں گے۔ اور ساتھ آپ چست اور توانا بھی رہیں گے۔

کمزوری کو دور کرے:
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کمزوری ہو گئی ہے اور آپ ایکٹو نہیں ہیں۔ تو اس کے لیے آپ گوند کتیرے کا استعمال کریں یہ آپ کے لیے بہت بہترین ہے۔ اور اس کے استعمال سے آپ کو طاقت ملے گی۔ اور آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

خونی بواسیر کے لئے مفید نسخہ:
گوند کیکر، گوند کتیرا، گیرو تمام ہم وزن لیں۔ ترکیب تیاری و استعمال: ان تمام ادویہ کا سفوف بنا کرایک چمچ صبح و شام ہمراہ پانی یا دودھ ایک گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔

خواتین کے لئے مفید:
گوند کتیرا ایسی خواتین کیلئے انتہائی مفید ہے کہ جن کی بریسٹ کسی وجہ سے چھوٹی رہ گئی ہو۔ گوند کتیرا کا استعمال اس خامی کو دور کرنے میں لاجواب ہے۔ اس سے بنائی گئی مصنوعات اس مقصد کیلئے اب یورپ میں عام فروخت ہو رہی ہیں۔

مردوں کیلئے مفید:
مردوں کے امراض میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے، جیسے جریان احتلام وغیرہ میں گوند کتیرا کا استعمال موثر علاج ہے۔

استعمال:
صبح کے وقت اسے گلاس میں پانی ڈال کے رکھ دیں اور شام کو جب آپ دیکھیں گے تو یہ گلاس پورا بھرا ہو گا اب اسے کسی پیالہ میں ڈال کر اس میں دودھ ڈال لیں اور میٹھا حسب ضرورت رکھیں۔

احتیاط: حمل اور بچے کے دودھ پلانے والے عرصہ کے دوران اس کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ شدید قبض کی صورت میں بھی اس کا استعمال نہ کریں۔ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کی شوگر کی مقدار کم ہوسکتی ہے لہٰذا ذیابیطس کے مریض اس کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں۔اگر آپ کوئی دوسری ادویات استعمال کررہے ہیں تو دوا لینے سے دو گھنٹے پہلے یا دو گھنٹے بعد گوند کتیرا استعمال کریں۔ نیز یہ قدرتی ٹانک بہت ٹھنڈا ہوتا ہے، اس لئے ہفتہ میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ نیزاس کو خشک استعمال کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے، لہذا اسے ہمیشہ طریقہ کار کے مطابق بھگو کر استعمال کرنا چاہیے۔