صحت

چنبیلی :خوشبودار بوٹی دردشقیقہ‘ دمہ اور دیگر دردکش مسائل میں استعمال ہونے والی لاجواب بوٹی


چنبیلی کو درد شقیقہ اور چہرے کے بعض اعصاب کی وجہ سے ہونے والے چہرے کے درد (ٹرائیجیمنل نیورلجیا) کے لیے درد کش دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دمہ اور سانس کے دیگر مسائل کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

مختلف نام

مشہور نام: چنبیلی

ہندی: چمیلی

سنسکرت: اوچحاتی

بنگالی: چاملی

مرہٹی: چام بیلی

عربی: یاسمین، زنبق

(Gelsemium)  انگریزی: جیلسی میم

شناخت

مشہور خوشبو دار بوٹی ہے۔ درخت چھاڑ کی طرح، پتے چھوٹے، لمبے اور دندانہ دار اور شاخ کے دونوں طرف ہوتے ہیں، طب جدید میں چنبیلی کی جڑ استعمال کی جاتی ہے۔ یہ چھ انچ لمبی اور 1/4 انچ سے 3/4 انچ موٹی ریشہ دار ہوتی ہے۔

فوائد

مفرح، مسمن بدن، مقوی دماغ، پیشاب آوراور جوڑوں کے درد کو نہایت مفید ہے۔ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے زہریلا اثر پیدا کرتی ہے۔ طب جدید میں خوراک جڑ چنبیلی پانچ سے بیس گرین تک دی جا سکتی ہے۔

طلاء چنبیلی

چنبیلی کے پھول ایک اونس، تلی کا تیل دو اونس، بوتل میں ڈال کر ایک ماہ دھوپ میں رکھیں یہ تیل عضو پر طلاء کریں، کمزوری کے لیے مفید ہے۔

زخم

چنبیلی کا تیل زخموں پر لگانا نہایت فائدہ مند ہے۔

تیل چنبیلی (روغن چنبیلی)

تیل تلی (صاف شدہ) ایک سیر، پیرافین لکوڈ (بی پی) ایک پاؤ، تیل صندل، میسور گورنمنٹ آدھا اونس، خوشبو چنبیلی آدھا اونس، رنگ زرد (آئل کلر) لکوڈ ملا کر برتن کا منہ بند کر کے دوسرے دن خوشبو و رنگ ملا کر خوبصورت بوتلوں و شیشیوں میں بند کر کے پیکنگ کر لیں۔ تیل چنبیلی تیار ہے۔ بنا کر تجارت کریں۔

خالص روغن جنبیلی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

ایک عام چینی کی پلیٹ پر خالص مکھن کہ تہہ لگا دیں اوپرچنبیلی کے تازہ پھولوں کی پتیاں بچھا دیں۔ تین گھنٹے تک دھوپ میں رکھیں پھر پلیٹ کو ذرا ٹہٹرا کر کے روغن علیحدہ کر لیں چنبیلی کی اصلی خوشبو اس کے اندر موجود ہو گی۔ (از حکیم فرخ نعیم خان)

داد

چنبیلی کا رس ایک تولہ، روغن صندل ایک ماشہ، کافور ایک ماشہ، سب کو کھرل کر کے مقام داد پر لگائیں چند دنو ں میں آرام آ جائے گا۔

فیملی پلاننگ

مصری یہودی حکیم ابن الجمعی نے ملاپ سے پہلے عضو پر چنبیلی کا تیل ملنے کا مشورہ دیا ہے۔ جو کہ طب جدید کے نظریہ کے مطابق بھی ضبط تولید کے لیے کامیاب ہے۔

دیگر

بعد فراغت ایام1گرام چنبیلی کی ایک کلی عورت بگل جائے تو ایک سال تک حمل نہیں ٹھہرتا۔ تمام طبی کتابوں میں اس نسخہ کی بہت تعریف کی گئی ہے۔ لیکن ہمارے تجربہ میں بالکل یقینی ثابت نہیں ہوا۔

کشتہ جات میں چنبیلی کا استعمال
کشتہ چاندی

برادہ چاندی شدھ 12 گرام کو 125 گرام میٹھے انار کے رس اور 125 گرام ترش انار کے رس سے کھرل کر کے ٹکیاں بنالیں، اور 50 گرام چنبیلی کے نغدہ میں گل حکمت کر کے 3 کلو اوپلوں کی آگ دیں، چاندی بھسم ہو گی۔ کمزوری دل، دماغ، غشی و جریان کے لیے مفید ہے، خوراک ایک رتی مکھن میں دیں۔

کشتہ پارہ

پارہ شدھ 20 گرام، 200 گرام کلی چنبیلی کے رس میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا کر سایہ میں خشک کریں، پھر 1100 گرام کلی چنبیلی کے نغدہ میں گل حکمت کر کے 3 کلو اوپلوں کی آگ دیں، پرانے زہریلے امراض میں مفید ہے۔ خوراک 1/2 چاول کیپ شولز میں ڈال کر دیں۔