ہیلتھ ٹپس

لونگ :مردانہ قوت میں اضافے کے لیے خزانے کا درجہ رکھتا ہے‘ لونگ کے 11 حیران کن فوائد


تاریخ دانوں کے مطابق جنوب ایشیائی ممالک اور خاص طور پر چین اور برِصغیر میں لونگ کو دو ہزار سال سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ لونگ کے استعمال سے نہ صرف کھانوں کے ذائقہ کو خوش گوار بنایا جاتا ہے بلکہ اس سے مختلف طبی فوائد بھی حاصل کیے جاتے ہیں۔

لونگ کو ادھ کھلا پھول بھی کہا جاتا ہے جسے ایک سدا بہار درخت سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ان ادھ کھلے پھولوں کو سکھا کر استعمال کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

لونگ میں فائبر، منرلز، اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔ ایک چمچ یا دو گرام لونگ میں چھ کیلوریز، ایک گرام کاربوہائڈریٹس، ایک گرام فائبر، میگنیز، اور وٹامن کے پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

لونگ کا اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال یقینی بنایا جائے تو آسانی کے ساتھ مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

مردانہ کمزوری کا علاج

بہت سے لوگوں کو مردانہ کمزوری کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ان کی ازداوجی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ ازدواجی زندگی کو متاثر ہونے سے بچانے اور اسے خوش گوار بنانے کے لیے لونگ کو مرادنہ کمزوری کے علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لونگ کو خاص طور پر ایران اور چین میں جنسی صحت کو بہتر بنانے کے لیے قدیم زمانوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جدید طبی تحقیقات بھی جنسی صحت میں بہتری لانے کے لیے لونگ کی افادیت کو ثابت کرتی ہیں۔ لونگ میں میگنیز پایا جاتا ہے جو جسم میں جنسی ہارمون کی مقدار بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لونگ کے استعمال سے سپرم کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے اور ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے جنسی تعلقات کی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے۔

لونگ میں خون کی گردش کو بہتر بنانے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس اعضائے مخصوصہ میں خون کی گردش بہتر آتی ہے جو مردانہ کمزوری کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اینٹی کینسر خصوصیات کا حامل

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق لونگ میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق لونگ کے استعمال سے کینسر کی وجہ بننے سیلز کی افزائش میں کمی آتی ہے۔

تاہم کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے لونگ کے عرق یا اس کے تیل کو طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہیئے کیوں کہ لونگ کو زیادہ مقدار میں استعمال سے جگر کے بعض مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔

بانجھ پن کا علاج

مردانہ کمزوری کے ساتھ ساتھ لونگ کے استعمال سے عورتوں کے بانجھ پن کا بھی علاج ممکن ہے کیوں کہ لونگ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے اووریز کی صحت میں بہتری آتی ہے اور خواتین کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لونگ کے استعمال سے عورتوں کے اعضائے مخصوصہ کے کچھ مسائل کو بھی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے، لونگ کے پانی کو اعضائے مخصوصہ کی حد سے بڑھی ہوئی بو کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جسم میں بیکٹیریا کا خاتمہ

لونگ میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے جسم میں موجود بیکٹیریا جیسے جراثیم کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق لونگ کے استعمال سے ای-کولی نامی بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ بنتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لونگ کے عرق کے استعمال سے منہ میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے جس سے مسوڑھوں کی بیماریوں کے خطرات میں واضح کمی آتی ہے۔ منہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے لونگ سے بنے ہوئے ماؤتھ واش کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم مفید طبی نتائج کے لیے لونگ سے بنے ہوئے ماؤتھ واش کو کم از کم اکیس دنوں تک استعمال کرنا ضروری ہے جس سے منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ہاضمے میں بہتری

بعض وجوہات کی وجہ سے انسان کھانے کو بہتر طریقے سے ہضم نہیں جس سے جسم کو توانائی فراہم نہیں ہوتی اور کمزوری اور تھکاوٹ جیسے طبی مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔

لونگ کو کھانے میں یا اس کا قہوہ استعمال سے جسم میں ایسے انزائمز متحرک ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ لونگ کے استعمال سے بدہضمی، پیٹ کا پھول جانا، متلی، اور ان جیسی معدے کی دوسری علامات سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

جگر کی صحت میں بہتری

طبی ماہرین کے مطابق لونگ میں ایسا بے رنگ اور خوشبو دار مرکب پایا جاتا ہے جو جگر کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لونگ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو آکسی ڈیٹو دباؤ سے بچاتے ہیں اور اگر جسم کو پہلے سے آکسی ڈیٹو دباؤ کا سامنا ہو تو اس میں کمی لاتے ہیں جس سے جگر کے مسائل سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے اور جگر کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

ہیضہ کا علاج

ہیضہ کی علامات کچھ گھنٹوں کے لیے لاحق ہوتی ہیں، تاہم کچھ افراد میں ان علامات کا درانیہ بڑھ سکتا ہے۔ ہیضہ کی وجہ سے متلی، قے، پیٹ درد، اور اسہال وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، یہ علامات شدت بھی اختیار کر سکتی ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ہیضہ کی علامات سے نجات حاصل کرنے کے لیے چار گرام لونگ لے کر تین ملی لیٹر پانی میں اس وقت ابالیں جب تک پانی آدھا لیٹر نہ رہ جائے۔ اس پانی کو استعمال کرنے سے ہیضہ کی علامات کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

سوزش کی علامات میں کمی

لونگ میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس سے سوزش اور سوزش کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کی علامات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

لونگ کے تیل یا اس کے عرق کو استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد اور سوزش میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان علامات کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے لونگ یا اس کے تیل کو طبی معالج کی ہدایات کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

خشک کھانسی کا علاج

موسم میں تبدیلی اور بیکٹیریا کے جسم پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے بعض اوقات خشک کھانسی اور گلے کی خراش کا سامنا کرنا ہڑتا ہے۔ چوں کہ لونگ میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے لونگ ادویات کے طور پر کام کرتے ہوئے گلے کی خراش کی شدت میں کمی لاتا ہے اور سانس کی نالی کو صاف کرتے ہوئے سانس لینے کے عمل کو بھی بہتر بناتا ہے۔اس کے علاوہ لونگ کے استعمال سے علاوہ خشک کھانسی کی وجہ بننے والے فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مدد ملتی ہے اور قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

فری ریڈیکلز سے بچاؤ

فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو نقصان پہنچتا ہے اور قوت مدافعت میں بھی کمی آتی ہے جس سے کئی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

لونگ میں پائے جانے والے اینٹی آکیسڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں اور کئی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو کم نقصان پہنچنے کی وجہ سے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے اور شوگر کا لیول بھی متوازن رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی اعضاء بھی بہتر طریقے سے اپنے افعال انجام دیتے ہیں۔

جِلد کی صحت میں بہتری

ماہرین غذائیت کے مطابق لونگ کے استعمال سے جِلد کی صحت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے، کیوں کہ اس میں موجود سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی جِلد سوزش کا شکار نہیں ہوتی اور ایکنی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ لونگ کے استعمال سے جِلد کو بیکٹیریا کی وجہ سے نقصان بھی نہیں پہنچتا۔

لونگ کے مزید طبی فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ماہرِ غذائیت کے ساتھ آسانی سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان دیا ہے۔