پاکستان

دو سویونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوش خبری


حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی۔حکومت نے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے ٹیرف برقرار رکھا ہے۔

قبل ازیں، جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی۔ وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری دے دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس   کرتے ہوئےکہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا کر دکھایا،پنجاب حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی ہے، عوام کیلئے راشن، روٹی کی قیمت میں کمی جیسے کئی منصوبے لائے گئے۔