میٹابولزم کیا ہے؟ صحت مند میٹا بولزم کے فوائد میٹابولزم کیا ہے؟ صحت مند میٹا بولزم کے فوائد میٹابولزم سے مراد انسان کے جسم میں وہ نظام ہے جس میں غذائی اجزاء جسم میں جذب ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں یعنی حیات میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔میٹابولزم ایک کیمیائی عمل ہے جس میں خلیات کھانے کو توانائی میں تبدیل کردیتے ہیں۔ سائنسی تعریف کے مطابق میٹابولزم جسم کے خلیوں میں ہونے والا ایک کیمیائی رد عمل یا ایک پیچیدہ بائیو کیمیکل یا کیمائی رد عمل کا مجموعہ ہے جو جسم کے ہر خلئےمیں موجود ہوتاہے ۔جو غذا کو توانائی میں تبدیل کردیتا ہے۔ یعنی جسم فوری طور پر توانائی پیدا کرتا ہے یا بعد میں استعمال شدہ کھانے اور پانی سے توانائی کو جمع کرلیتا ہے۔جسم میں موجود خاص قسم کے پروٹین میٹابولزم کے کیمیائی رد عمل کے نظام کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ توانائی جسم میں سانس لینے ،خون کی گردش ، خوراک کو ہضم کرنے ، ، خلیوں کی نشوونما اور مرمت اور ہارمونز کو برقرار رکھنےکے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ جسمانی وزن پر اور ہمارے مزاج اور ہمارے جسم کو متحرک رکھنے پر اثر ڈالتے ہیں ۔ہمارا جسم کیلوریز کو جلا کر توانائی میں تبدیل کردیتا ہے۔
صحت مند میٹابولزم کے فوائد
میٹابولزم سسٹم درست اور تیز ہوگا تو انسانی جسم کی کارکردگی بہتر ہو گی اس کا اثر جسم کے دوسرے نظاموں بلکہ پورے جسم پر اس کا اثر پڑتاہے۔
زہریلے مادوں کا اخراج
ایک صحت مند میٹابولزم جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادوں ، پسینہ اور پیشاب کے ذریعے پیدا ہونے والے فضلے کو صاف کرنے اوران کو جسم سے نکالنے میں مدد کر تا ہے۔
خون کی گردش کو بہتر بنانا
خون نہ صرف جسم میں غذائی اجزاء کی ترسیل کرتا ہےبلکہ آکسیجن بھی پہنچاتاہے ، اور آنتوں میں موجود ٹاکسن اور فضلے کو خارج کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ تیز میٹابولزم سسٹم خون کی گردش کو بہتر رکھتاہے۔
خوش مزاجی
اعلی میٹابولزم والے لوگوں کا اعصابی نظام مضبوط ہوتاہے خوش مزاج اور تندرست و توانا ہوتے ہیں ۔ اگر میٹابولزم سست ہوتو اضطراب ، غصہ ، ٹینشن ، اورافسردگی والی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
کم عمر نظر آنا
اعلی میٹابولک ریٹ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے بلکہ جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ جس سےعمر کم نظر آتی ہے۔
قدرتی قوت مدافعت بڑھانا
خون کی اچھی گردش اچھے میٹابولزم کی نشانی ہےجو عمر کےاثرات اور بیماریوں سے لڑنے میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔
زیادہ توانائی
سست میٹابولک ریٹ سے جسم تھکاوٹ محسوس کرتاہے ۔ اچھا میٹابولک سسٹم جسم کو اچھی توانائی فراہم کرتاہے۔ یہ کیمیائی رد عمل جسم کو زندہ اورمتحرک رکھتا ہے۔ میٹابولزم کا تیز اور اعلیٰ ہونا جسم کو طاقت و توانائی اور مضبوطی فراہم کرتاہے۔ اور انسان خودکو بہتر محسوس کر تا ہے ۔
میٹابولزم کو تیز کرنے کے کچھ طریقے
طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اور کچھ تجاویز آپ کے میٹابولزم کو بڑھا سکتی ،صحت مند اور تیز بنا سکتی ہیں۔گوشت ،انڈے، سمندری غذا ، پھل، گندم ، جو ، سبزیاں، پانی ، خشک میوہ جات اور دودھ وغیرہ قدرتی غذائیں ہیں جو انسانی جسم کے ’میٹابولزم‘سسٹم کو مضبوط بناتی ہیں۔ یہ قدرتی غذائیں جسم کی نہ صرف نشو ونما کرتی ہیں بلکہ اسے تندرست و توانا ، مضبوط اور خوبصورت بھی بناتی ہیں۔ توانائی کی تشکیل کرنا میٹابولزم کاا یک اہم کام ہے۔ گوشت پروٹین اور آئرن حاصل کرنےکا اچھا ذریعہ ہے۔ دودھ ایک مکمل غذا ہے ۔ یہ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کےلئے بہت ضروری ہے۔ یہ انسانی جلد کو بھی صحت مند اور خوبصورت بناتا ہے۔یہ سب غذائیں میٹا بولک سسٹم میں اضافہ کرتی ہیں ۔
پروٹین
ہر کھانے میں کافی مقدار میں پروٹین والی خوراک کھائیں۔پروٹین میٹابولزم کو بڑھاتی ہے ۔پروٹین سے میٹابولک ریٹ میں 15–30 فیصد زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔ جو سب سے زیادہ اضافہ مانا جاتاہے۔ زیادہ پروٹین کھانا میٹابولزم کو بڑھا سکتا ہے تاکہ جسم کی زیادہ کیلوریز جلائی جاسکیں ۔جسم کی نشو و نما، طاقت اور صحت و تندرستی اور متحرک رکھنے کےلئے یہ توانائی بہت ضروری ہوتی ہے۔ جبکہ کاربوہائیڈریٹ والی غذاؤں سے میٹابولک ریٹ میں 5–10 فیصد اور چکنائی صرف 3 فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔
پانی
پانی کےبارے میں مشہور مقولہ ہے کہ پانی زندگی ہے۔ انسان پانی کےبغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ پانی سے اگر چہ کوئی وٹامنز یا پروٹینز وغیرہ حاصل نہیں ہوتےلیکن پھر بھی پانی انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہےکیونکہ جسمانی نظام کے لئے پانی ضروری ہوتا ہے ۔ میٹھے مشروبات سےکیلوریز حاصل ہوتی ہیں اس لئے ان کے بجائے سادہ پانی پینا وزن کم کرنے کا علاج ہے، اور وزن بھی نہیں بڑھتا کیونکہ اس میں کیلوریز نہیں ہوتیں ۔اور یہ عارضی طور میٹابولزم کو بھی تیز کر دیتا ہے ۔عام سادے پانی کی بہ نسبت ٹھنڈاپانی میٹابولزم کو زیادہ بڑھا سکتاہے کیونکہ جسم ٹھنڈے پانی کو جسمانی درجہ حرارت تک گرم کرنےکے لیےزیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔ جس سے زیادہ کیلوریز جلتی ہیں ۔ کھانا کھانے سے آدھا گھنٹے پہلے پانی پیناصحت کے لئے مفید ہے کیونکہ اس سے انسان حد سے زیادہ کھانا نہیں کھاتا اور اس سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔
ورزش
ورزش کرنا میٹابولک ریٹ میں اضافہ کرتا ہے خاص کر زیادہ شدت والی ورزشیں جسمانی چربی کو بھی کم کرتی ہیں۔ اور جسمانی وزن کم کرنے کے لئے بھی مؤثر ہیں۔
بھاری وزن اٹھائیں
بھاری وزن اٹھانا بھی پٹھوں کو فعال بناتاہےاور وزن اٹھانا پٹھوں کی تعمیر اورمضبوطی کے لئے اہم ہے میٹابولزم کو بھی بڑھاتاہے۔ وزن نہ اٹھانے سے نہ صرف پٹھے کمزور رہتے ہیں بلکہ میٹابولزم بھی سست ہوتا ہے۔
دیر تک کھڑے ہو نا
بہت زیادہ بیٹھے رہنا صحت کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوتا ہے۔کیونکہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے کم کیلوریز جلتی ہیں اور اس سے وزن میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ جبکہ کام کے دوران کھڑے ہونے سے کیلوریز زیادہ مقدار میں جلتی ہیں اور توانائی پیداکرتی ہیں ۔ اگر بیٹھ کےکرنےکا کام ہو تب بھی کچھ دیر کے لئےکھڑے ہونا صحت کے لئےبہتر ہے۔
سبز چائے کا استعمال
سبز چائے میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اس کے پینے سے میٹابولزم بڑھ سکتا ہے۔ یہ چائے وزن کم کرنے میں بھی مدد کرسکتی ہے۔سبز چائے میٹابولزم میں 4-5 فیصد تک اضافہ کرتی ہے۔یہ جسم کی چربی کو بھی کم کردیتی ہے۔
مسالہ دار کھانے کھائیں
کالی مرچ میں شامل ایک جذ جو میٹابولزم کو بڑھا تا ہے ،کالی مرچ بھی کیلوریزکو جلاتی ے مسالہ دار کھانا بھی میٹابولزم کو بڑھانے اور وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔کھانوں میں کٹی ہوئی سرخ یا ہری مرچ کا استعمال میٹابولک ریٹ کو بڑھا سکتا ہے۔ یہ اثر عارضی تو ہوسکتا ہے ، لیکن اکثر مسالہ دار کھانوں کے استعمال سےفوائد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایک اچھی اور بھر پور نیند
نیند کی کمی موٹاپے کے خطرے میں بڑے اضافے کا سبب ہے۔نیند کی کمی سے بلڈ شوگر کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔نیند کی کمی میٹا بولک پراچھا اثر مرتب نہیں کرتی اور بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز کو متاثر کر سکتی ہے۔ اچھی اور پرسکون نیند سے بھی میٹابولزم اعلیٰ ہوتا ہے۔
کافی کا استعمال
کافی میں موجود کیفین میٹابولزم کو 3–11 فیصد بڑھا سکتی ہے صحت مند میٹا بولزم کے فوائد ۔ سبز چائے کی طرح ، یہ بھی چربی جلانے میں مدد دیتی ہے۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل صحت فراہم کرتا ہے ۔کچھ کھانوں کو ناریل کے تیل میں پکا کر استعمال کرنے سے میٹا بولزم میں اضافہ ہوتاہے۔