آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ قدرتی غذاؤں کے استعمال سے اپنی قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ قوت باہ میں اضافے کے لیے آپ مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کر سکتے ہیں۔
1. لہسن اور قوت باہ
لہسن نہ صرف کثرت جماع یا عیاشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی جنسی کمزوری اور نامردی کا بہترین علاج ہے۔ بلکہ یہ کسی بھی وجہ سے زائل ہو جانے والی جنسی طاقت کی بحالی کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔ یورپ کے جنوب مشرقی حصہ میں لہسن کو تولیدی صحت کا ضامن سمجھا جاتا ہے۔
لہسن قوت باہ بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے، لہسن اور قوت باہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مردانہ کمزوری دور کرنے کے لیے اس کا استعمال زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ لہسن اگر سونے کے بھاؤ بھی ملے تو ضرور کھاؤ۔
لہسن سے ان لوگوں کوبہت فائدہ ہوتا ہے جنہیں مباشرت کی خواہش پوری کرنے میں کسی قسم کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر ایچ کے باکرو اپنی تحقیق سے ثابت کرتے ہیں کہ جنسی اعتدال کی کامیابی میں لہسن بہت ہی مفید قدرتی ٹانک ہے۔ اس کا طریقہ استعمال نہایت ہی آسان ہے۔ صرف 2 سے 3 توریاں لہسن کی ہر صبح نگل لیں اور اس کے حیران کن نتائج سے لطف اندوز ہوں۔
2. پیاز کا استعمال
مردحضرات اپنی قوت باہ بڑھانے کے لئے مختلف طریقےاور حربے استعمال کرتے ہیں، لیکن اکثرانہیں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑتا ہے۔لیکن پیاز کے ذریعے سے حاصل ہونے والی قوت میں استحکام ہوتا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے کہ جس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں۔ قدرت نے پیاز میں وہ خصوصیات پنہاں کیں ہیں کہ عقل گم ہوجاتی ہے۔
جیسے اگر عضو بدن صحیح طرح سے کام نہ کررہا ہو تو پیاز اس کمزوری کو نہ صرف دور کرتا ہے بلکہ اسے قدرتی حالت میں واپس لانے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔قدیم مصری، رومن، یونانی اور عرب شہوت انگیزی کے لئے پیاز کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے اور آج بھی اس کے فوائد اپنی جگہ پر قائم و دائم ہیں۔
پیاز لے کر اس کا ایک کلو پانی نکالیں اور اس میں ایک کلو شہد ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں. اور جب پانی خشک ہو جائے تو اس کو اتار کا ٹھنڈا کر لیں. اور روزانہ صبح و شام دو دو چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
اس کے چالیس دن کے استعمال سے ایک نئی طاقت و جوانی ملے گی۔ اور مردانہ کمزوری اور اعصابی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ اور قوت باہ میں بے انتہا اضافہ ہو جائے گا۔