دلچسپ و عجیب

شادی کے چند لمحوں بعد ہی دلہن کی طلاق مانگ لی‘ وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


کویت سٹی: کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5 منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن اور دلہے کے درمیان اس وقت طلاق ہوئی جب شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کا مزاق اُڑایا۔

شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ’بیوقوف‘ کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔

جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔

شادی میں شریک ہونے والے ایک صارف نے ایکس پر بتایا کہ میں ایک شادی میں گیا تھا جہاں دُلہے نے اپنی بیوی کا مذاق اڑایا جس میں لڑکی کا والد بھی شامل تھا۔ لڑکی نے فوراً اسی وقت طلاق لے لی۔

اس حوالے سے ایک اور دل چسپ خبر میں ملاحظہ کریں مصر میں شوہر نے شادی کی اگلی صبح ہی عجیب و غریب وجہ کی بنیاد پر نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔

العربیہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھتی ہیں اور قانون کی طالب علم ہیں۔قاہرہ کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون کی وکیل نے واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ شادی کی اگلی صبح ہی خاتون کے شوہر نے ان کی آنکھوں کی رنگت کو وجہ بناکر ان سے جھگڑنا شروع کردیا کیوں کہ شادی کے بعد دلہن نے کانٹیکٹ لینز اتاردیے تھے جس کے بعد شوہر کو پتا چل گیا کہ ان کی بیوی کی آنکھوں کا اصلی رنگ سبز ہے۔

رپورٹ کے مطابق جھگڑا ختم کرنے کیلئے بیوی نے شوہر کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے ہر وقت کانٹیکٹ لینز کا استعمال کرتی ہے اور سوتے وقت ہی اتارتی ہے لیکن شوہر کی ناراضگی کے آگے سب بے سود رہا۔

دوسر ی جانب  خاتون کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کی آنکھیں سبز ہیں لہٰذا بیوی سے  ہونے والی اولاد  بھی سبز آنکھوں کی مالک ہوگی، یہی وجہ ہے کہ   بیوی کو طلاق دے دی۔