فیچرڈ

اسلام آباد سمیت مختلف علاقے زلزلے سے لرزاٹھے ، شدت 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی


اسلام آباد(نیوزڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،

شہری کلمے کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، سوات، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 5.2اورگہرائی 198کلو میٹر گہرائی تھی ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور ازبکستان کا سرحدی علاقہ ہے ۔