صحت

لاجونتی کے لاجواب فوائد آپ استعمال پر مجبور ہوجائیں گے


لاجونتی کے فائدے مفصل فوائد درج ذیل ہیں

جریان

مغز بیج تمر ہندی کلاں، بیج لاجونتی، تال مکھانہ ایک ایک تولہ، سب کو باریک کوٹ کر شیر برگد (بوہڑ) میں تر کر کے سایہ میں خشک کریں اور گولیاں بقدر نخود بنالیں۔ صبح اور شام دو دو گولیاں ہمراہ دودھ گائے دیں۔

کمزوری

بیج لاجونتی بڑھیا تین ماشہ، مصری یا چینی چھ ماشہ، یہ ایک خوراک ہے۔ متواتر دو ہفتہ صبح و شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کریں۔ انشاء اللہ قدرتی فائدہ ہو گا۔ اگر کوئی پہلے خرابی ہو تو دور کر لیں۔ کوڑیوں کے نسخہ کی چیز اشرفیوں کے نسخہ کے برابر کام دے گی۔

جریان

ست سلاجیت اصلی، کشتہ مرجان، کشتہ قلعی ہر ایک دو تولہ، موصلی سفید، مصری، ورق چاندی، تال مکھانہ، گوند ڈھاک، بیج لاجونتی ہر ایک ایک تولہ، کوزہ مصری تین تولہ، باریک کر کے سفوف بنائیں صبح و شام ڈیڑھ ماشہ ہمراہ دودھ گائے استعمال کریں، مفید ہے۔

سیلان

کشتہ مرجان، کشتہ صدف ہر ایک ایک تولہ، لاجونتی کے بیج دو تولہ، سب کو کوٹ کر سفوف بنائیں اور دو ماشہ صبح اور دو ماشہ شام ہمراہ دودھ گائے دیں۔

پستانوں کا ڈھیلا پن

لاجونتی بوٹی، اسگندھ ناگوری ہموزن برابر پیس کر پستتانوں پر لیپ کریں۔ پستانوں کا استرخا جاتا رہے گا۔ ڈھیلا پن سختی میں بدل جائے گا۔

زہریلے زخم

لاجونتی کے پتے ڈیڑھ تولہ، مرچ سیاہ ڈیڑھ ماشہ میں پیس کر چار چار رتی کی گولیاں بنائیں صبح و شام ایک ایک گولی ہمراہ پانی دیں۔ زہریلے زخموں کے لیے مفید ہے۔

لاجونتی بوٹی سے طاعون کا علاج

چونکہ لاجونتی زبردست مصفیٰ خون اور ٹھندی تاثیر رکھتی ہے اور زہروں کا تریاق ہے۔ اس لیے مرض طاعون کا نہایت شافی علاج ہے۔ طاعون میں جسم میں آگ لگ جاتی ہے۔ صفرا وغیرہ بڑھ جاتا ہے۔ خون میں زہر پھیل جاتا ہے۔ بخار کی تیزی 107 درجہ تک بلکہ اس سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ ان حالات میں لاجونتی بوٹی سے بڑھ کر کوئی تسلی بخش علاج نہیں۔ اس کا جوشاندہ ہر گھنٹہ بعد پلانا اس موذی مرض سے نجات دلاتا ہے۔ یہ بہت ہی مفید نسخہ ہے۔ گلٹی پر حرمل کا نیم گرم نغدہ باندھیں اور ٹکور کریں۔ وقت ضرورت کے لیے معالجین کو لاجونتی کے پنچانگ کا نمک حسب معروف تیار کر کے رکھنا چاہیے اور فائدہ اٹھانا چاہیے۔