خصوصی فیچرز

نوجوان لڑکیاں یہ حماقت نہ کریں


یہ ہندوستان کی ایک خاتون کی کہانی ہے جس کے پاس ایک پالتو سانپ، ازگر تھا، جسے وہ بہت پسند کرتی تھی۔ سانپ 4 میٹر لمبا اور صحت مند نظر آتا تھا۔ تاہم ایک دن اس کے غیر معمولی پالتو جانور نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔ سانپ میں بھوک کی یہ کمی چند ہفتوں تک جاری رہی۔ مایوس عورت نے اپنی ہر ممکن کوشش کی اور ہر وہ چیز پیش کی جسے سانپ گلا گھونٹ کر کھا لے۔ پر کچھ فائدہ نہ ہوا اور آخر کار وہ عورت اپنے پیارے پالتو جانور کو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئی۔ ڈاکٹر نے عورت کی بات غور سے سنی اور پوچھا”کیا آپ کا سانپ رات کو آپ کے ساتھ سوتا ہے‘ آپ کے گرد لپٹ کر اپنی لمبائی میں پھیلتا ہے؟“۔


عورت حیران ہوئی اور بہت امید کے ساتھ کہنے لگی، ”ہاں! جی ہاں! یہ ہر روز کرتا ہے اور یہ مجھے بہت اداس کرتا ہے کیونکہ میں دیکھتی ہوں کہ گویا یہ مجھ سے کچھ پوچھ رہا ہے اور میں اسے بہتر محسوس کرنے میں مدد نہیں کر پاتی۔ پھر، ڈاکٹر نے کچھ چونکا دینے والی اور سب سے زیادہ غیر متوقع بات کہی۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا”میڈم‘ آپ کا پالتو جانور بیمار نہیں ہے۔ یہ صرف تمہیں کھانے کی تیاری کر رہا ہے“ہر بار‘ یہ رینگتا ہے اور آپ کو”گلے لگاتا ہے“آپ کے جسم کے گرد لپٹتا ہے‘ یہ سائز کی جانچ پڑتال کر رہا ہے کہ آپ کتنا اچھا کھانا ہیں اور حملے سے پہلے خود کو کیسے تیار کرنا چاہیے اور ہاں یہ نہیں کھاتا تاکہ آپ کو زیادہ آسانی سے ہضم کرنے کے لیے پیٹ میں کافی جگہ مل جائے“۔
اب نوجوان بچیاں ذرا سوچیں کہ وہ لوگ جو آپ کے قریب ہیں، جن سے آپ بہت پیار کرتے ہیں، ان کے ارادے غلط بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے آس پاس کے سانپ اور ان کے حقیقی ارادے کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔اس دشمن سے مت ڈریں جو آپ پر حملہ کرے، بلکہ اس جعلی دوست سے ڈریں جو فیس بک کے ذریعے آپ کی تصویریں مانگ کر گویا آپ کو گلے لگاتا ہے۔ واٹس اپ پر یا یونیورسٹی لائف میں آپ سے قریب ہوتا ہے، تاکہ آپ کو آسانی سے ہضم کر سکے۔


یقین جانیں، آپ کے والدین سے زیادہ کوئی آپ سے محبت نہیں کر سکتا، نکاح سے قبل محبت کا ہر دعویٰ جھوٹا ہے۔ زنانہ کمزوری یہ ہے کہ وہ تعریف سے تحائف سے‘ لالچ یا کسی کے بار بار محبت کے دعوے سے نرم پڑ جاتی ہے‘ اعتماد کرنے لگتی ہے‘ نتیجتاً وہ ازگر بن کر آپ کی پاکدامنی کو ڈس لیتا ہے، پھر سوائے افسوس کے کچھ باقی نہیں رہتا۔ فاصلہ رکھیں‘ بے تکلف نہ ہوں‘ غیر ضروری کوئی فری ہونے کی کوشش کرے‘ تحائف دینا چاہے‘ بہت زیادہ تعریف کرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ سانپ ہضم کرنے کی تیاری میں ہے۔اللہ نے آپ کے لئے یقینا کوئی خوب صورت جوڑ بنا رکھا ہے‘ اس کا انتظار کریں‘ وقت پر وہی آپ کو ملنا ہے۔کسی سانپ کو ساتھ سلانے کی حماقت کبھی نہ کریں۔