خصوصی فیچرز

نیلسن مینڈیلا ایک واقعہ جو زندگی بھر بھول نہ سکے


جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور بانی نیلسن منڈیلا سے 1994ء میں ایک ٹیلی ویژن اینکر نے پوچھا تھا ”جناب آپ 27سال تک جیل میں رہے‘ جیل کے ان برسوں میں کوئی ایسا لمحہ جسے آپ باقی زندگی نہیں بھول سکیں گے“ نیلسن منڈیلا نے فوراً جواب دیا ”میں 1986ء میں پال مسمور کی جیل میں تھا‘ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا تھا‘ میں اس قید کے دوران شدید بیمار ہو گیا‘ میرا پورا جسم تیز بخار سے جل رہا تھا لیکن ساتھ ہی مجھے کپکپی بھی لگی ہوئی تھی‘ جیل میں ایک گورا اسسٹنٹ جیلر بھی تھا۔

اسے جب میری بیماری کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ میرا حال دریافت کرنے کیلئے آیا“ نیلسن منڈیلا نے بتایا ”میں نے اس گورے جیلر سے اضافی کمبل کی درخواست کی‘ جیل رولز کے مطابق وہ جب دوسرا کمبل نہیں دے سکتا اور اگر وہ ان رولز کی خلاف ورزی کرتا تو اس کے خلاف کارروائی ہو سکتی تھی لیکن اس نے مجھے فوراً دوسرا کمبل دے دیا“ نیلسن منڈیلا کا کہنا تھا ”میں جب اس سے کمبل لے رہا تھا‘ میں نے اس کی آنکھوں میں اپنے لئے گہری ہمدری اور پریشانی پائی اور میں اس ہمدردی اور اس دوسرے کمبل کو کبھی نہیں بھول سکتا“۔