صحت

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا مگر غذائی ماہرین نے زیادہ آم کھانے والے حضرات کو خبردار کر دیا


موسم گرما میں آم کے شوقین افراد بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ذرا احتیاط کریں۔موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور اس موسم کی سوغات  اور پھلوں کا بادشاہ آم بھی بس اب بازاروں کی رونق بننے کو ہے  مگر آم کھانے کے شوقین لوگوں کیلئے ایک بری خبر بھی آگئی۔کیونکہ غذائیت کے ماہرین نے گلوکوز کی بڑھتی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے آم کو اعتدال میں کھانے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔اگر آپکا بھی شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنے دن کا آغاز اور اختتام آم کھانے سے کرتے ہیں تو اب آپکو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غذائیت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوکوز کی بڑھتی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرنے کے لیے آم کو اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹرز کے مطابق  آم اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، معدنیات اور غذائی ریشہ سے بھرے ہوتے ہیں لیکن اس کا زیادہ استعمال پریشان کن ہوسکتا ہے اور وزن کم کرنے کی جستجو کو منٹوں میں ختم کرسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق آم کھانے سے ہاضمہ بہتر ہو سکتا ہے، دماغی صحت، دل کی صحت اور قوت مدافعت بڑھ سکتی ہے۔ آم میں موجود وٹامن سی اور کیروٹینائڈز جلد کو سورج کے نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ آم میں موجود وٹامن اے صحت مند آنکھوں کو برقرار رکھنے اور عمر سے متعلق بینائی کے مسائل جیسے میکولر ڈیجنریشن کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ آم پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آم میں ٹرپٹوفن، ایک امینو ایسڈ ہوتا ہے جو موڈ کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ایک دن میں کتنے آم کھائے کی اجازت ہے؟

ایک ایسے آم کا انتخاب کریں جس کا وزن عام طور پر 300-350 گرام کے قریب ہو اس وزن کے آم میں 250 سے 300 کیلوریز یااس سے زیادہ پائی جاتی ہیں۔ اسی وزن کو مدنظر رکھتے ہوئے 300 کیلوریز والا آم روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔غذائیت کے ماہرین کے مطابق کیلوریز کی مقدار اگر ایک اوسط بالغ کو تقریباً 2,000 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے، تو ایک بڑا آم ان کی کل کیلوریز میں  تقریباً 15 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔

ماہر غذائیت کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک درمیانے آم میں تقریباً 50 گرام کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں، اس لیے اگر آپ روزانہ آدھا یا 1 آم کھا رہے ہیں تو آپ بالکل ٹھیک ہیں۔

لیکن یہاں سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ آپ اس اعلیٰ کاربوہائیڈریٹ والے پھل کو کس چیز کے ساتھ کھاتے ہیں۔ لہذا آپ اپنے آم کھانے سے پہلے ایک کپ لیموں کے پانی میں بھیگے ہوئے بادام اور اخروٹ لے سکتے ہیں۔

اور صرف یہ ہی نہیں بلکہ  آم کھانے کے دوران وقت کا تعین بہت اہم ہے اور جسمانی سرگرمی سے پہلے پھل لینا ہمیشہ بہتر ہے۔