پاکستان

گرمی کے ستائے عوام تیار کر لیں محکمہ موسمیات نے ملک میں بھر بارشوں کی پیش گوئی کر دی


محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی جاری لہر کے دوران اس میں کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے 28 مئی سے یکم جون تک بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسرہ، ہری پور اور کوہستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاوراور مردان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔مری، گلیات ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بارشوں اور طوفان کا امکان ہے۔28 اور 29 مئی کو کراچی ٹھٹھہ بدین اور حیدآباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری

دوسری جانب پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے، گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔