ہیلتھ ٹپس

دہی اور کشمش کو ملاکر کھانے سے کتنے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔۔؟؟


صحت مند رہنے کے لیے اچھی اور متوازن غذا انسانی جسم کیلئے انتہائی اہم تصور کی جاتی ہے، جو آپ کے وزن کو بھی اعتدال میں رکھتی ہے کیونکہ زیادہ وزن بیماریوں کی جڑہے۔طبی ماہرین پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ ڈیری مصنوعات کو بھی انسانی جسم کیلئے اہم قرار دیتے ہیں، ان میں موجود غذائی اجزاء نہ صرف ہڈیوں بلکہ مجموعی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہیں۔

دہی آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے حیرت انگیز کردارا ادا کرتا ہے، یہ معدے کی گرمی کو دور کرتے ہوئے معدے کے نظام کو بھی بہتر کرتا ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے دہی کا استعمال ایک اچھا انتخاب ہے، کیونکہ یہ جسم کو ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔

دہی کو پھلوں کے علاوہ خشک میو جات کے ساتھ بھی لیا جاسکتا ہے، دہی اور کشمش کا امتزاج وزن کم کرنے میں واضح کردار ادا کرسکتا ہے۔

دہی صحت مند پروبائیوٹکس کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جو ہماری آنتوں کو صحت بخشتا ہے، جبکہ کشمش میں موجود حل پذیر فائبر کی مقدار پری بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے۔

پروبائیوٹک اور پری بائیوٹک کا امتزاج آنتوں میں اچھے بیکٹیریا کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ آنتوں میں سوزش کو کم کرنے ساتھ ساتھ دانتوں اور مسوڑھوں کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ دہی میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں اور جوڑوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

دہی کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے، بلڈ پریشر کو کم کرنے اور وزن میں کمی کو فروغ دینے کے لئے ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔

ایک پیالے دہی کے ساتھ مٹھی بھر کشمش کو دوپہر کے کھانے یا ناشتے میں بھی لیا جاسکتا ہے۔