انٹرنیشنل

نانی کی محبت میں نواسی نے ایسا قدم اٹھایا جس نے سب لوگوں کو حیران کر دیا


اگر کسی کا پیارا بچھڑ جائے تو اس کی قدر اور بڑھ جاتی ہے اورپھر زندگی بھر ان کی محبت ہمارے دل میں رہتی  ہے لیکن آسٹریلیا میں نانی کی محبت میں نواسی نے عجیب و غریب حرکت کی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی خاتون نے انتقال کر جانے والی نانی سے محبت میں ان کی راکھ کو پکا کر کھالیا جس کا اعتراف خود خاتون نے کیا۔

خاتون نے یہ انکشاف ایک مارننگ شو کے دوران ٹیلی فونک گفتگو میں کیا، شو میں میزبان نے  کالر خاتون سے کسی عجیب و غریب واقعے کا  اعتراف  کرنے سے متعلق سوال کیا  تھا۔

میزبان کے سوال پر شیئن نامی خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی نانی کی راکھ کو پکا کر کھایا ہے، وہ اس راکھ کو کھاکر نانی کو اپنے قریب محسوس کررہی ہے۔

شیئن نے بتایا کہ گزشتہ برس اس کی نانی کے انتقال کے بعد لاش کو جلا دیاگیا  تھا جس کے بعد اس نے  اپنی غمزدہ والدہ کے ساتھ مل کر نانی کی راکھ پکاکر کھانے کا فیصلہ کیا، ان دونوں نے بھائی کو بھی  نانی کی راکھ کھلانے والوں میں شامل کیا۔

 خاتون کا کہنا تھا کہ اس طرح نانی اب ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے کیوں کہ وہ ایسے نانی کو اپنے قریب محسوس کررہے ہیں۔

دوران کال خاتون نے اپنی اس حرکت پر جیل جانے کا بھی انکشاف کیا۔