خصوصی فیچرز

خوش باش اور کام یاب شادی شدہ زندگی کے لیے صرف ایک چیز پر عملکریں اور کام یاب ازدواجی زندگی گزاریں


آپ کے خیال میں کسی خوش باش شادی شدہ جوڑے کے کامیاب تعلق کے پیچھے کیا راز چھپا ہوتا ہے؟یہ راز آپ کی زبان میں چھپا ہوا ہے۔جی ہاں واقعی شریک حیات سے اچھے تعلق کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کب اپنی زبان بند رکھتے ہیں۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایک دوسرے سے خوش جوڑوں میں بھی لڑائی ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جھگڑے کے موقع جس طرح آپ بحث یا زبان کا استعمال کرتے ہیں، وہ رشتے کے لیے آپ کے اندازے سے زیادہ اہم عنصر ہے۔

ماہرین کے مطابق ذرا سوچیں کہ آخری بار شریک حیات سے بحث کب ہوئی تھی اور اس کی وجہ کیا تھی؟اگر وہ لڑائی اور اس کی وجہ 2 یا 3 ہفتوں بعد یاد نہیں آتی تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ جوڑے کا تعلق خراب ہو رہا ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اس سے بچنا زیادہ مشکل نہیں۔ماہرین نے بتایا کہ کامیاب شادی کا راز یہ ہے کہ آپ دونوں اکثر اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے سے گریز کریں۔

سننے میں تو یہ عجیب لگتا ہے مگر ہر فرد کو اپنے شریک حیات کی کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ناپسند ہوتی ہیں۔تو ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے سے گریز کرنا ضروری ہوتا ہے جس سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق شادی کی کامیابی کا راز شریک حیات کی ان خامیوں پر خاموشی میں چھپا ہے جو آپ کو پسند نہیں ہوتیں اور اگر ان پر بات کرنا بھی چاہتے ہیں تو نرمی اور احترام سے کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان یا رشتہ مثالی نہیں ہوتا اور لڑنا جھگڑنا انسانی فطرت کا حصہ ہے، تو رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے غلطیوں کو نظر انداز کرنا، شخصی خوبیوں اور خامیوں کو قبول کرنا ضروری ہے۔