قبض (Constipation) ایک ایسا مرض ہے جو بے شمار بیماریوں کی جڑ ہے۔ اگر معدہ درست نہ ہو تو جسم کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ قبض کے شکار افراد نہ صرف بدہضمی، گیس، سردرد، بواسیر، جلدی امراض، اور نیند کی کمی کا سامنا کرتے ہیں بلکہ ان کا مزاج بھی چڑچڑا ہو جاتا ہے۔
قبض دراصل آنتوں کی سست روی ہے جس کے باعث فضلہ وقت پر خارج نہیں ہوتا۔ اس کے نتیجے میں زہریلے مادے خون میں شامل ہو کر پورے جسم کو متاثر کرتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں مکمل تفصیل، وجوہات، علامات، دیسی نسخے، غذائیں، روحانی علاج اور پرہیز:
🔶 قبض کی علامات:
- روزانہ پاخانہ نہ آنا یا بہت مشکل سے آنا
- پیٹ میں گیس، اپھارہ اور بھاری پن
- منہ کا ذائقہ خراب ہونا
- بھوک کا نہ لگنا
- نیند کی کمی یا بے چینی
- بواسیر، پھنسی یا جلد پر دانے نکلنا
🔶 قبض کی وجوہات:
- پانی کی کمی
- فاسٹ فوڈ، گوشت، چکنائی کا زیادہ استعمال
- سبزیوں اور ریشے دار غذاؤں کی کمی
- سستی، ورزش کا فقدان
- ذہنی دباؤ، ڈپریشن
- رات دیر سے کھانا کھانا یا سونا
🔶 پہلا نسخہ (سفوف قبض کشا):
اجزاء:
- اسپغول: 50 گرام
- سنا مکی: 25 گرام
- ریوند چینی: 25 گرام
- ملٹھی: 20 گرام
- مصری: 50 گرام
تمام اجزاء پیس کر سفوف بنا لیں۔ رات سونے سے پہلے ایک چمچ نیم گرم دودھ یا پانی کے ساتھ لیں۔
🔶 دوسرا نسخہ:
روزانہ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں دو چمچ زیتون کا تیل ڈال کر پئیں۔ اس سے آنتیں نرم ہو جاتی ہیں اور فضلہ بہ آسانی خارج ہوتا ہے۔
🔶 تیسرا نسخہ:
ایک عدد انجیر اور دو عدد خشک آلو بخارے رات کو پانی میں بھگو دیں۔ صبح نہار منہ کھا کر پانی پی لیں۔ 5 دن مسلسل عمل کریں، ان شاء اللہ پرانی قبض ختم ہو جائے گی۔
🔶 چوتھا نسخہ:
اجزاء:
- سنا مکی 10 گرام
- عناب 5 عدد
- گل سرخ 5 گرام
ان تمام اجزاء کو آدھا لیٹر پانی میں جوش دے کر قہوہ بنائیں۔ چھان کر نیم گرم پی لیں۔ ہفتے میں دو بار کافی ہے۔
🔶 مفید غذائیں:
- دہی، سبزیاں، ترش پھل، سیب، پپیتا، امرود
- کھجور، انجیر، آلو بخارا
- دلیہ، چھان والی چپاتی، سالن میں میتھی
🔶 پرہیز:
- باسی، بھاری، چکنی اشیاء
- چائے، کافی، فاسٹ فوڈ
- بریانی، کباب، قیمہ، فلیورڈ دہی
🔶 روحانی علاج:
روزانہ صبح “یَا فَتَّاحُ” 110 بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیں۔ قبض کا روحانی سبب رکاوٹ ہے، یہ اسم اسے کھولتا ہے۔
🔶 طب نبوی میں:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“سناء اور سنا مکی استعمال کیا کرو، یہ موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے۔”
سنا مکی قبض، بواسیر، بدہضمی میں نہایت مفید ہے۔
🔶 روزمرہ عادات:
- صبح نہار منہ پانی پینا
- دن میں کم از کم 3 بار پانی لازماً
- کھانے کے بعد چہل قدمی
- ایک وقت پر کھانا کھائیں
- دن میں 1 گھنٹہ جسمانی سرگرمی
- سونے سے پہلے دودھ یا نیم گرم پانی
🔶 تیار دوا دستیاب:
اگر آپ برسوں سے قبض کے مریض ہیں، ہر چیز آزما چکے ہیں اور معدہ کمزور ہو چکا ہے تو ہمارا “قبض کشا کورس” آزمائیں۔ یہ مکمل دیسی، محفوظ اور گھر بیٹھے دستیاب دوا ہے۔
#قبض #قبضکاعلاج #قبضختم #بدہضمی #معدہ #طبنبوی #حکیمیلاج #دیسینسخہ