دلچسپ و عجیب

صدی کا سب سے حیران کن فراڈ


پچھلی صدی میں ایک ہزار ایسے فراڈ ہوئے تھے جنہوں نے انسانی عقل کو حیران کر دیا تھا۔ ان ہزار فراڈوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر لندن کا ایک فراڈ آیا تھا۔ یہ فراڈ ایک انٹرنیشنل بینک کے کیشئر نے کیا تھا۔ یہ کیشئر ہر روز کمپیوٹر کی مدد سے بینک کے لاکھوں کلائنٹس کے اکاؤنٹس سے ایک‘ ایک پینی نکالتا تھا اور یہ رقم اپنی بہن کے اکاؤنٹ میں ڈال دیتا تھا۔ وہ یہ کام پندرہ برس تک مسلسل کرتا رہا اور اس دوران اس نے کلائنٹس کے اکاؤنٹس سے کئی ملین پونڈ چرا لئے۔

آخر میں یہ شخص ایک یہودی تاجر کی شکایت پر پکڑا گیا‘ یہ یہودی تاجر کئی ماہ تک اپنی بینک سٹیٹ منٹ دیکھتا رہا تھا اور اسے یوں محسوس ہوتا تھا اس کے اکاؤنٹ سے روزانہ ایک پینی کم ہو رہی ہے چنانچہ اس نے شکایت کی اور یوں یہ کیشئر پکڑا گیا۔